کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز رکھنے والے پہلے فٹبالر بن گئے

پیئرز مورگن کو دیئے گئے اپنے متنازع ترین انٹرویو کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو 500 ملین انسٹاگرام فالوورز تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

فٹبال کے عظیم کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 500 ملین فالوورز تک پہنچنے والی پہلی شخصیت بن گئے ہیں۔ پیئرز مورگن نے پرتگالی اسٹار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ رونالڈو کے قریب ترین حریف لیونل میسی کے فالوورز کی تعداد ابھی بھی 124 ملین کم ہے۔

پیئرز مورگن کو دیئے گئے اپنے متنازع ترین انٹرویو کے باوجود کرسٹیانو رونالڈو 500 ملین انسٹاگرام فالوورز تک پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈ کپ کا پہلا اپ سیٹ : میسی کی ارجنٹینا سعودی عرب سے ہار گئی

مجھے پاکستان کے سوشل میڈیا پر میچ فکسر کہا جاتا ہے، وسیم اکرم

مین یونائیٹڈ اسٹار پیئرز مورگن کے ساتھ اپنے متازع انٹرویو کے بعد شہ سرخیوں کا حصہ بنے تھے۔ 37 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اپنے انٹرویو پر تنقید کے باوجود مزید فالوروز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ارجنٹائن اسٹار لیونل میسی 376 ملین کے ساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے فٹبالر بن گئے ہیں۔

مانچسٹر یونائیٹڈ اسٹار نے پچھلے ہفتے ایک ٹی وی پروگرام کے اینکر پرسن پیئرز مورگن کو ایک متنازع انٹرویو دیا تھا جو دو حصوں میں نشر کیا تھا۔

انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کے مالکان ، مینجر ایرک ٹین ہیگ ، کلب کے لیجنڈز وین رونی اور گیری نیویل کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انٹرویو کے بعد فٹبال شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ 500 ملین فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے شخص بن گئے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو ٹاپ 10 فٹبالر میں سرفہرست ہیں جن کے انسٹاگرام فالوورز اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔

متعلقہ تحاریر