پی سی بی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، صدر اور آرمی چیف کی بھی شرکت
شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو ورلڈکپ فائنل کا نتیجہ مختلف ہوتا، ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے ، بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا، آرمی چیف

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے ٹی 20 ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشایئے کا اہتمام کیا ہے۔
صدرمملکت عارف علوی ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور برطانوی سفیر کرسٹن ٹرنر نے بھی عشائیے میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی کرکٹرز سے بات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈ کپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ: جاپان نے دفاعی چیمپیئن جرمنی کو دھول چٹادی
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع، کلب بکنے کی نوبت آگئی
آرمی چیف نے کپتان بابر اعظم اورفاسٹ بولر شاہین آفریدی سے گفتگو کی، جنرل قمرجاوید باجوہ نے شاہین شاہ آفریدی سے انجری سے متعلق بھی خیریت دریافت کی ۔تقریب میں سوال و جواب کا سلسلہ بھی ہوا،اس موقع پر کھلاڑیوں نے شرکا کے سوالات پر دلچسپ جوابات دیے۔
President of Pakistan Dr Arif Alvi and Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa join us on the evening honouring the achievements of our cricket stars. pic.twitter.com/vkmBbYhuYT
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 24, 2022
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ٹی 20کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے، لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، جو لیڈر اپنی غلطی مان نہیں سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو ورلڈکپ فائنل کا رزلٹ مختلف ہوتا، ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے ، بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا، ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگئی ہے ۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے محنت کریں، کرکٹ کے ساتھ ساتھ مجھے ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلئے اپنی سپورٹ جاری رکھوں گا۔
These are true Ambassadors for Pakistan on the world stage #EkSaath4Cricket@TheRealPCB https://t.co/24IURWl8Jv
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) November 24, 2022
تقریب میں برطانوی سفری کرسٹن ٹرنر نے بھی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں گھل مل گئے۔ کرسٹن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹ میں تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں انہیں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ خوشگوار انداز میں باتیں کرتے بھی دیکھاجاسکتا ہے۔
کرسٹن ٹرنر نے تصاویر کے کیپشن میں لکھاکہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کے حقیقی سفیر ہیں۔









