قطر فٹبال ورلڈ کپ: کروشین ملکہ حسن کی غیرمہذب لباس میں اسٹیڈیم آمد

کروشیا کی سابق ملکہ حسن اور معروف ماڈل ایوانانول مراکش اور کروشیا کے میچ کے دوران غیرمہذب لباس میں اسٹیڈیم پہنچ گئیں جہاں انہیں سخت جانچ پڑتال کا سامنا کرنا پڑا جس پر ایوانانول نے کہا کہ قطر میرے  طرز زندگی کا احترام کرے جس پر شائقین نے انہیں یاد دلایا آپ پر فرض ہے کہ قطری قوانین کی پاسداری کریں یہ آپ کا ملک نہیں بلکہ ایک اسلامی ملک ہے

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ 2022 کے ایک میچ کے دوران کروشیا کی سابق ملکہ حسن اور معروف ماڈل ایوانا نول نے قطری ڈریس کوڈ کے قوانین کو ہوا میں اڑا دیا اور اپنے ملک کے میچ کے دوران غیرمہذب کپڑوں میں ملبوس ہوکر اسٹیڈیم میں پہنچ گئیں۔

قطر میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے ایک میچ کے دوران کروشیا کی سابق ملکہ حسن اور معروف ماڈل ایوانانول نے اشتعال انگیز کا مظاہرہ کرتے ہوئے پابندی کے باوجود غیرمہذب لباس میں فٹ اسٹیڈیم میں داخل ہوکر قطری حکام کو کھلا چیلنج کردیا ۔

یہ بھی پڑھیے

قطر فٹ بال ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ایونٹ، 220 ارب ڈالر لگ گئے  

ایوانانول اپنے ملک کروشیا کے پہلے میچ  البیت اسٹیڈیم پہنچی تو انہوں قابل اعتراض لباس زیب تن کررکھا تھا۔ انہوں نے اپنے ملک کے جھنڈے کے رنگ کا لباس پہنا تھا جس پر قطری حکام نے ان کی سخت جانچ پڑتال کی جس پر وہ آگ بگولہ ہوگئیں۔

ملکہ حسن نے قطری حکام کے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ میرے طرز زندگی کا احترام کرنا کی ضرورت ہے۔ کروشیا کی سابق ملکہ حسن نے جب اپنی تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی تو ان کے مداحوں نے انہیں  قطر کے قانون کے احترام کا درس دیا ۔

ماڈل ایوانانول کے مداحوں نے انہیں مشورہ دیا کہ  آپ قطر کے قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ ملکہ حسن کو بتایاگیا کہ آپ قطر میں ہیں کروشیا میں نہیں اورآپ کو قوانین کا احترام کرنا ہوگا، یہ ایک مسلم ملک ہے۔

 ایک صارف نے پوسٹ کیا کہ اگر آپ کو معلوم نہیں تھا کہ عرب ملک میں یہ کپڑے پہننا منع ہے؟۔ آپ کو ہمارے رسوم، روایات اور مذہب کا احترام کرنا چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے اسے "قطری ثقافت کی بے عزتی” قرار دیا۔

متعلقہ تحاریر