ناصر اقبال اور زینب خان پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2022 کے فاتحین قرار

دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد مینز کیٹگری میں واپڈا کے ناصر اقبال جبکہ وومینز کیٹگری میں پاکستان آرمی کی زینب خان نے میچ جیت اپنے نام کیا۔   

کراچی: ناصر اقبال نے مینز کیٹگری اور زینب خان نے وومینز کیٹگری میں پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیے

فیفا ورلڈکپ: میسی کی ارجنٹائن سیمی فائنل میں، نیمار کی برازیل باہر

”برادر ہمارا انگلش ختم “، نسیمہ بٹ کو نسیم شاہ کی خود اعتمادی پسند آگئی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرالبحر نے اسکواش کے کھیل سے پاک بحریہ کی طویل وابستگی پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا پچھلی دو دہائیوں سے باقاعدہ انعقاد پاک بحریہ کا ملک بھر میں اسکواش کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔

ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کی جانب سے ہر سال باری باری قومی اور بین الاقوامی سطح پراسکواش کے مقابلے کروائے جائیں گے تاکہ اسکواش کے کھیل کو فروغ دیا جائے اور قومی کھیلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پلیٹ فارم مہیا کیا جا سکے۔

مہمان خصوصی نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن، پاکستان اسکواش فیڈریشن، کھلاڑیوں، اسپانسرز اور ٹورنامنٹ کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے چیمپئن شپ کے فاتحین اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں ان کی محنت اور قابل قدر کامیابی پر مبارکباد دی۔

مینز کیٹگری میں ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ناصر اقبال اور محبوب کے درمیان جبکہ وومینز کیٹگری میں زینب خان اور نورالعین کے درمیان کھیلا گیا۔

دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد مینز کیٹگری میں واپڈا کے ناصر اقبال جبکہ وومینز کیٹگری میں پاکستان آرمی کی زینب خان نے میچ جیت اپنے نام کیا۔

اختتامی تقریب میں سول و عسکری معززین، اسپانسرز، قومی کھلاڑیوں اور اسپورٹس کمیونٹی کے سینئر کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ تحاریر