ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ 275 رنز پر آل آؤٹ، پاکستان کو 355 رنز کا ہدف
پاکستان کی ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اسپن باؤلر ابرار احمد نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں انفارم بلے باز ہیری بروک کی سنچری کی بدولت 275 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور اس پاکستان کو جیت کے لیے 355 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ پاکستان کی جانب ڈیبیو کرنے والے اسپن باؤلر ابرار احمد نے مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں۔
انگلینڈ کی ٹیم ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز یعنی اتوار کو 275 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور پاکستان کو 355 رنز کا ہدف دے دیا۔ انفارم بلے باز ہیری بروک نے اب ٹیسٹ کیریئر کی پانچ اننگز میں دو سنچریاں بنالی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
ناصر اقبال اور زینب خان پہلی چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ 2022 کے فاتحین قرار
”برادر ہمارا انگلش ختم “، نسیمہ بٹ کو نسیم شاہ کی خود اعتمادی پسند آگئی
23 سالہ ہیری بروک نے اسپنر محمد نواز کو 14واں چوکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ راولپنڈی ٹیسٹ میں انہوں نے پہلی اننگز میں 153 رنز اسکور کیے تھے۔
انگلش ٹیم نے آج 281 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا ، گذشتہ روز کے اسکور میں 73 کا اضافہ کرنے کے بعد ساری ٹیم 275 پر ڈھیر ہو گئی اور اس طرح پاکستان کو مجموعی طور پر 355 رنز کا ہدف دیا۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز کا کھیل شروع ہونے سے قبل دو دنوں میں مجموعی طور پر 25 وکٹیں گر چکی تھیں۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسپن باؤلر ابرار احمد نے پہلی اننگز میں 7 اور دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کرکے مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے فاسٹ باؤلر زائد محمود کا پہلے ٹیسٹ میں 11 وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی ٹیم ملتان میں کم بیک کرے گی اور راولپنڈی ٹیسٹ کا بدلا چکائے گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اس سال کے شروع میں گال میں سری لنکا کے خلاف 342 رنز کا تعاقب کیا تھا۔
دریں اثنا، پاکستان کے 355 رنز کے تعاقب کو ایک دھچکا لگا ہے اننگز سے قبل پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
وکٹوں کا گرنا: 1-11 (زیک کرولی، 3.5 اوور)، 2-25 (ول جیکس، 6.6 اوور)، 3-79 (جو روٹ، 20.2 اوور)، 4-147 (بین ڈکٹ، 35.2 اوور)، 5- 155 (اولی پوپ، 37.5 اوور)، 6-256 (بین اسٹوکس، 58.2 اوور)، 7-259 (اولیور رابنسن، 59.1 اوور)، 8-270 (مارک ووڈ، 62.5 اوور)، 9-271 (ہیری بروک، 64.2 اوور)
پاکستان کا اسکواڈ
کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں۔
انگلینڈ کا اسکواڈ
کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔