لیونل میسی کا آخری ورلڈ کپ : ارجنٹینا کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا
قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں میسی کے ارجنٹینا نے کروشیا کو صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

لیونل میسی کی ارجنٹینا نے اپنے خواب کو زندہ رکھتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سیمی فائنل میں کروشیا کو صفر کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے ، اہم بات یہ ہے کہ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی لیونل میسی کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے ، جن کی خواہش ہو گی کہ وہ فائنل میں اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کرانے میں اہم کردار ادا کریں۔
قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں لیونل میسی کی ارجنٹینا نے جنوبی امریکہ کی سب سے طاقتور ٹیم کروشیا کو 3-0 سے شکست دینے کے بعد ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے جگہ بنا لی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مراکش کے فٹبالر اشراف حکیمی کی اہلیہ کے لباس نے نئی بحث چھیڑ دی
یہ پانچواں موقع تھا جب ارجنٹینا نے ورلڈ کپ کا سیمی فائنل کھیلا ہے ، اس سے قبل (1930 میں امریکہ، 1986 میں بیلجیم، 1990 میں اٹلی اور 2014 میں ہالینڈ کو شکست دی)۔ اور یہ چھٹا موقع ہے جب ارجنٹینا نے فائنل کے لیے رسائی حاصل کی ہے۔ آخری بار ارجنٹائن نے 1986 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔
لیونل میسی کا ریکارڈ
لیونل میسی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے اس موجودہ ورلڈ کپ میں ابھی 5 گول اسکور کیے ہیں جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 11 گول اسکور کیے ہیں جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔
ارجنٹینا اور کروشیا کے درمیان کھیلے گئے میچ کا مختصر جائزہ
ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ کے ابتداء میں دونوں ٹیموں نے محتاط انداز میں کھیل کا آغاز کیا ، ابتداء ہی میں کوئی بھی غلطی کسی کے لیے بھاری ثابت ہو سکتی تھی ، تاہم ارجنٹینا نے میچ کے 32ویں منٹ پر گول اسکور کرکے میچ پر گرفت مضبوط کرلی اور پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
میچ کے 32ویں منٹ میں ارجنٹینا کے فارورڈ لائن پر کھیلنے والے کپتان لیونل میسی نے کروشین گول پوسٹ پر حملہ کیا اور ٹیم کو ایک گول کی برتری دلوا دی۔
Another front-row seat to #Messi's magical assist in the stadium.#ARGCRO #CROARG #WorldCup #FIFAWorldCup #WorldCup2022 #Qatar2022 #Croatia #ArgentinaVsCroatia pic.twitter.com/ZkLrSYnqAu
— Gurbaksh Singh Chahal (@gchahal) December 13, 2022
39ویں منٹ میں الواریز نے ایک مرتبہ پھر سے تازہ دم ہوکر کروشین گول پوسٹ پر حملہ ، اور کروشیا کے تین ڈیفنڈرز کو بیٹ کرکے گیند کو ڈی میں پھینک دیا۔ میچ کے ہاف ٹائم پر ارجنٹینا کو صفر کے مقابلے میں 2 گولوں کی برتری حاصل تھی۔
Lionel Messi is the oldest man to ever score 5 goals at a single World Cup 👏
Always breaking records 🐐 pic.twitter.com/s0owXmq7Pb
— ESPN FC (@ESPNFC) December 13, 2022
سارے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کروشیا کے گول کیپر لیواکویک کی ارجنٹینا کے بے لگام گھوڑوں کے سامنے ایک نہ چلے اور ٹیم ارجنٹینا تین گول کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
میچ کے 69 ویں میں لیونل میسی کے پاس پر جولین الواریز نے بال کو ہینڈل کرتے ہوئے شاندار کک لگائی اور گیند کو ڈی میں پھینک دیا۔ اور میچ پر مکمل گرفت حاصل کرلی۔
Just noticed this. For that second brilliant #JulianAlvarez goal Julian Alvarez almost ran the whole length of the pitch. He was actually defending a corner in his own half before making that rampaging run with the ball through the Croatia defence. What a player. #WorldCup2022 pic.twitter.com/VzcXvdj72n
— Shiva Chettri (@shivachettri) December 14, 2022
ارجنٹینا اس میچ سے قبل اپنے آخری 41 بین الاقوامی میچز میں سے صرف ایک میں ہارا ہے جبکہ 28 میں فتح نے اس کے قدم چومے ہیں اور 12 میچز ڈرا پر ختم ہوئے تھے۔
کروشیا کے خلاف لیونل میسی کا یہ 5واں گول تھا جبکہ اب تک مجموعی طور پر میسی نے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں 11 گول اسکور کرلیے ہیں۔ میسی فائنل میں ایک اور ریکارڈ توڑنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ ان کا 25 واں ورلڈ کپ میچ تھا۔
ارجنٹائن اتوار کو فرانس اور مراکش کے درمیان بدھ کو ہونے والے سیمی فائنل کے فاتح سے کھیلے گا۔









