فیفا ورلڈ کپ دوسرا سیمی فائنل: میچ فرانس نے دل مراکش نے جیت لیے

سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن فرانس نے مراکش کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

دفاعی چیمپیئن فرانس فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں مراکش کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا ، تاہم پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی مراکو نے دنیائے شائقین فٹبال کے دل جیت لیے۔

قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپیئن فرانس نے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو شکست دینے والی مراکش کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

لیونل میسی کا آخری ورلڈ کپ : ارجنٹینا کروشیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا

مراکش کے فٹبالر اشراف حکیمی کی اہلیہ کے لباس نے نئی بحث چھیڑ دی

قطر کے البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے پلیئر  تھیو ہرنینڈز نے میچ کے 5ویں منٹ میں گول کرکے فرانس کو برتری دلوا دی۔

France defeated Morocco

پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو صفر کے مقابلے میں ایک گول کی برتری حاصل تھی۔

پہلے ہاف میں ایک گول کے خسارے رہنے والی مراکشی ٹیم کے پلیئرز نے فرانس کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم گول حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

دوسرے ہاف میں فرانسیسی پلیئر رینڈل کولو موانی نے میچ کے 79ویں منٹ میں دوسرا گول کرکے فرانس کو فیصلہ کن برتری دلوا دی جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

فائنل 

ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان چیمپئن شپ کے لیے حتمی میچ 18 دسمبر کو لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تیسری پوزیشن کا میچ 

جبکہ تیسری پوزیشن کے لیے کروشیا اور مراکش کے درمیان میچ 17 دسمبر کو خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ کے اعدادوشمار

دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے میچ کے دوران مختلف کے گول پوسٹ پر تین تین شارٹ لگائیں۔

مراکو کے پلیئرز نے دوران میچ 590 پاسز پاس آن کیے جبکہ دفاعی چیمپیئن فرانس کے پلیئرز نے 340 پاسز پاس آن کیے۔

اعدادوشمار کے مطابق میچ کے 62 فیصد حصے میں گیند مراکش کی پوزیشن میں رہا جبکہ 38 فیصد حصے میں گیند فرانس کی پوزیشن میں رہا۔

متعلقہ تحاریر