کراچی ٹیسٹ: پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کی ٹیم 304 رنز پر آؤٹ، انگلینڈ کے ایک وکٹ پر 7 رنز
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کپتان بابر اعظم 78 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔
کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم کے شاندار 78 رنز کی بدولت انگلینڈ کے خلاف 304 رنز بنائے اور اس کی ساری ٹیم پویلین لوٹ گئی ، جواب میں دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز بنا لیے۔ اپنا آخری ٹیسٹ کھیل والے اظہر علی نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب عبداللہ شفیق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم یہ ساتھ صرف 18 رنز پر ٹوٹ گیا اور عبداللہ شفیق محض 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے
فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل فرانس کے کئی کھلاڑی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے
سابق کپتان اظہر علی نے نمناک آنکھوں کیساتھ کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا
پاکستان کی دوسری وکٹ 46 کے اسکور پر گری جب شان مسعود 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
تیسری وکٹ 117 کے مجموعی اسکور پر گری جب اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلے باز اظہر علی 45 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ٹیم پاکستان کی چوتھی وکٹ 162 رنز پویلین لوٹ گئی جب سعود شکیل صرف 23 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی 5ویں وکٹ 196 کے اسکور پر گری جب محمد رضوان آؤٹ ہوئے انہوں نے 19 رنز جوڑے تھے۔
219 پر پاکستان کی چھٹی وکٹ گری جب کپتان بابر اعظم شاندار 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کےبعد پاکستان کی وکٹ وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور ساری ٹیم 304 رنز پر کر پویلین لوٹ گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے سب کامیاب باؤلر جیک لیچ رہے انہوں نے 140 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے 18 سالہ ریحان احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اولی روبنسن ، مارک ووڈ اور جوئے روٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دن کے اختتام سے کچھ دیر قبل انگلش کرکٹ ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تاہم پہلے ہی اوور میں زیک کرولی ابرار احمد کا شکار ہو گئے اور بغیر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ تاہم دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز اسکور بنالیے ہیں۔
کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل کا آغاز بین ڈککیٹ اور اولی پوپ کریں گے۔ بین ڈککیٹ 4 جب کہ اولی پوپ نے 3 رنز اسکور کیے ہیں۔
زخمی امام الحق کی جگہ ٹیم میں آنے والے شان مسعود نے 37 گیندوں پر 30 رنز بنانے کے بعد مارک ووڈ کی جانب سے ایک شارٹ آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ انگلش ٹیم 2005 کے بعد پاکستان کے اپنے پہلے ٹیسٹ دورے پر دو میچز کی فتح سے سیریز میں واضح برتری حاصل کرچکی ہے، راولپنڈی میچ میں انگلینڈ نے 74 رنز سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی یقینی کامیابی کو 26 رنز کی شکست میں تبدیل کردیا تھا۔
پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی انگلش ٹیم نے آخری ٹیسٹ میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں ، جیمز اینڈرسن اور ول جیکس کی جگہ وکٹ کیپر بین فوکس اور ریحان احمد کو شامل کیا ہے۔
ریحان، 18 سال اور 126 دن کی عمر میں، انگلینڈ کے لیے ڈیبیو کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے، انہوں نے برائن کلوز کے 1949 میں قائم کیے گئے 18 سال اور 149 دن کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ٹیم پاکستان:
کپتان بابراعظم، شان مسعود، اظہر علی، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، آغا سلمان سعود شکیل، فہیم اشرفم، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر اور ابرار احمد شامل ہیں۔
ٹیم انگلینڈ:
کپتان بین اسٹوکس، بین ڈکٹ، زیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، ریحان احمد، اولی روبنسن، جیک لیچ اور مارک ووڈ شامل ہیں۔









