شوبز شخصیات کی میسی اور ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جیتنے پر مبارکباد

ہمایوں سعید نے اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا اور ارجنٹائن کی کامیابی پر جھوم اٹھے،ماہرہ خان،عدنان صدیقی، ریما خان، عتیقہ اوڈھو اور اعجاز اسلم کی بھی میسی اور ان کی ٹیم کو مبارکباد

فیفا ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں  سنسنی خیز مقابلے کے بعد ارجنٹائن کی کامیابی پر دنیا بھر کے شائقین فٹبال کی طرح پاکستانی شوبز شخصیات بھی خوشی سے نہال ہیں اور فاتح ٹیم اور اس کے کپتان لیونل میسی کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا اور ارجنٹائن کی کامیابی پر خوشی سے جھوم اٹھے.

یہ بھی پڑھیے

لیونل میسی کا خواب پورا، ارجنٹینا اگلے چار سال کے لیے فٹبال ورلڈ کپ کا چیمپیئن بن گیا

فیفا ورلڈکپ فائنل سے قبل فرانس کے کئی کھلاڑی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگئے

 

اداکار ہمایوں سعید نے اپنی خوشی سے نعرے لگانے کی وڈیو ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی تاہم بعدازاں ڈیلیٹ کردی۔

 ہمایوں سعید نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ”کیا میچ تھا، کیا ہی میچ تھا،ارجنٹائن اس جیت کا حق دار تھا،خوش میں ایسا ہورہا ہوں جیسے پاکستان جیتا ہے لیکن مزہ بہت آیابھئی۔ہمایوں سعید نے مزید لکھا کہ بدقسمتی ، فرانس آپ لوگوں نے اپنی طرف سے بہترین کھیل پیش کیا۔

اداکارہ ماہرہ خان بھی فیفا ورلڈکپ کے فائنل کے حوالے سے خاصی پرجوش نظر آئیں اور ارجنٹائن اور فرانس کے سنسنی خیز مقابلے کےحوالے سے انہوں نے متعدد ٹوئٹس کیے۔انہوں نےمیسی کی ورلڈکپ ٹرافی کو چومنے اور تھامنے کی تصاویر ٹوئٹ کیں۔ایک ٹوئٹ کے کیپشن میں انہوں نے خوشی سے بہتے آنسواور دل والے اموجی بنائے۔

اداکارہ نے ورلڈکپ کی بہترین میزبانی پر قطر کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔انہوں نےایک ٹوئٹ میں لکھاکہ قطر نے کارنامہ کردکھا اور کیسے! اس کا براہ راست تجربہ کرنا بالکل الگ ہی تھا ،پیشہ ور، مہمان نواز اور اپنی ثقافت کو برقرار رکھتے ہوئے یہ سب کر رہے ہیں۔ کیا ورلڈکپ تھا اور کیا فائنل تھا۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھاکہ  میسی کا سریلا نغمہ،فیفا ورلڈکپ ایک میٹھے نوٹ پر ختم ہوا  اور فٹ بال کی دنیا میں ایک نیا ستارہ ہے، مباپے،مبارک ہو، ارجنٹائن! فرانس، مقابلے کے اس جذبے کو ہمیشہ زندہ رکھنا!۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

اداکارہ ریما خان اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھاکہ  ارجنٹائن نے ورلڈ کپ میں فرانس کے خلاف اب تک کے بہترین فائنل گیمز میں سے ایک جیت لیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس سے ہوا۔ انہیں اور لیونل میسی کو مبارک ہو، جو دنیا کے عظیم فٹ بالر ہیں۔ میسی اور ارجنٹائن کو مبارکباد۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فاتح ٹیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ کیا عظیم مقابلہ تھا، ارجنٹائن فیفا ورلڈکپ کاچیمپئن بن گیا۔

اداکار اعجاز اسلم نے اپنے ٹوئٹ میں فاتح کپتان میسی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ کیامیچ تھا، میسی کی کیا شان ہے، مبارک ہو ارجنٹائن۔

متعلقہ تحاریر