مراکش کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر فقیدالمثال استقبال
پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی،مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور پوری ٹیم کو شاہی نشان سے نوازا۔

فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی افریقی عرب ٹیم بننے کا اعزاز پانے والی مراکش کی فٹبال ٹیم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کیاگیا۔
پوری قوم سڑکوں پر نکل آئی،مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور پوری ٹیم کو شاہی نشان سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیے
ریختہ کا فیفا ورلڈکپ کے اہم واقعات پر شاندار شاعرانہ تبصرہ
فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں بالی ووڈ کے فنکار بھی چھائے رہے
مراکش کی فٹبال ٹیم کا فیفاورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی پانے والی پہلی افریقی عرب ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچی تو مراکش کی حکومت اور عوام نے ان کا فقید المثال استقبال کیااورلاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔
Merci pour votre soutien inconditionnel. Aujourd’hui a été une journée très spéciale. Dima Maghrib🇲🇦❤️ pic.twitter.com/PnGQ08fw5q
— Achraf Hakimi (@AchrafHakimi) December 20, 2022
دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کو دارالحکومت رباط پہنچنے پر ایئرپورٹ سے خصوصی بس کے ذریعے شاہی محل لے جایا گیا۔کھلاڑی جہاں سے گزرے عوام ان کے حق نعرے بازی اور آتش بازی کرتے رہے۔
مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے شاہی محل میں قومی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اور ٹیم کے ہر کھلاڑی اور آفیشل کو شاہی نشان سے نوازا۔واضح رہے کہ مراکش کی فٹبال ٹیم کوارٹر فائنل کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کو شکست دینے کےبعد سیمی فائنل میں پہنچی تھی تاہم سیمی فائنل میں کروشیا نے سے شکست دیدی تھی۔









