نجم سیٹھی نے کبھی بیٹ نہیں پکڑا، وہ چوہدراہٹ کیلیے آئے ہیں، رمیز راجہ پھٹ پڑے

نجم سیٹھی کا کرکٹ سے کچھ لینا دینا نہیں، یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہےکہ سیاسی بھرتی کے لیے آئين بدل دو ،   نجم سیٹھی کو لانےکے لیے بورڈ میں سب کچھ بدل کر رکھ دیا گیا، رات کو سوا 2 بجے ٹوئٹ کر رہے ہیں کہ رمیز  راجہ باہر ہوگئے مجھے مبارک باد دیں، سابق چیئر مین پی سی بی

سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ نجم سیٹھی نے کبھی بیٹ نہیں پکڑا، وہ چوہدراہٹ کیلیے آئے ہیں، انہیں کرکٹ سےکچھ لینا دینا نہیں، نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کرنےکے لیےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا ۔

اپنے یوٹیوب چینل پر پرستاروں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے  رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نےکبھی بیٹ نہیں پکڑا، یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہےکہ سیاسی بھرتی کے لیے آئين بدل دو ، جو لوگ باہر سے آکر  بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نجم سیٹھی نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سے مشروط کردی

کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ میں 2بڑے ریکارڈ اپنے نام کرلیے

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو لانےکے لیے بورڈ میں سب کچھ بدل کر رکھ دیا گیا، رات کو سوا 2 بجے ٹوئٹ کر رہے ہیں کہ رمیز  راجہ باہر ہوگئے مجھے مبارک باد دیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم پاکستان آرہی تھی تو آپ نے چیف سلیکٹر کو بدل دیا، مڈل آف دی سیزن آپ کہہ رہے ہیں کہ مکی آرتھر کو لےکر آئیں، یہ طریقہ نہیں کہ کرکٹرز جنہوں نےکافی ٹیسٹ کھیلے ان کو باہر نکال دیں، مجھےخطرہ ہےبہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سےٹیم کی یکجہتی ختم نہ ہوجائے، اس ٹیم کے ساتھ چھیڑ خانی کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے،جو آپ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتی، ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہترین چل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17 بندے آئے اور کرکٹ بورڈ پر دھاوا بول دیا، مجھے سامان بھی نہیں اٹھانے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں آکسفورڈ یونین سے خطاب میں اس معاملے کو اٹھائیں گا ،لوگوں میں اس بارے میں بہت غصہ ہے۔

متعلقہ تحاریر