پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ بے نتیجہ ختم
دفاعی حکمت عملی کےباعث تنقید کی زد میں رہنے والے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کیویز پر 137 کی برتری حاصل کرنے کے بعد اننگز ڈیکلیئر کردی، کیویز کم روشنی کے باعث 15 اوورز میں 138 رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کم روشنی کے سبب بے نتیجہ ختم ہوگیا۔
دفاعی حکمت عملی کےباعث تنقید کی زد میں رہنے والے کپتان بابر اعظم نے کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں کیویز پر 137 کی برتری حاصل کرنے کے بعد 8وکٹوں کے نقصان 311 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی اور کیویز 15 اوورز میں کو 138 رنز کا ہدف دیا ۔
یہ بھی پڑھیے
بھارتی وکٹ کیپر بلے باز ریشبھ پنت حادثے میں شدید زخمی، گاڑی جل کر کوئلہ ہوگئی
پی سی بی نے نجم سیٹھی کے خلاف رمیز راجہ کے الزامات کو گمراہ کن قرار دے دیا
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے میچ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 77 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا، امام الحق 45 اور نائٹ واچ میچ نعمان علی 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
After a fascinating final session, the first Test is drawn 🇵🇰🇳🇿#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/632a3vXyUz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 30, 2022
نعمان علی اپنا اسکور آگے بڑھانے میں ناکام رہے اور 4 رنز پر ہی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی صرف 14 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور اش سودی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
کھانے کے وقفے پر امام الحق 81 اور سرفراز احمد 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، کھانے کے وقفے کے بعد سرفراز احمد نے اپنی ففٹی مکمل کی تاہم وہ 53 رنز بنا کر اش سودی کا شکار بن گئے۔
BOWLED ‘IM 🎯
Abrar with the first-over wicket ☝️#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/blazE3ogTe
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 30, 2022
سلمان علی آغا بھی 6 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ امام الحق 96 رنز بنا کر اش سودی کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے بعدازاں سعود شکیل اور محمد وسیم جونیئر نے آٹھویں وکٹ کیلیے 71 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کے بعد وسیم جونیئر بھی 43 رنز بنا کر سودی ہی کا شکار بنے۔
A brilliant 8️⃣th wicket stand between @saudshak and @Wasim_Jnr 🤝#PAKvNZ | #TayyariKiwiHai pic.twitter.com/lL6RYWHbLG
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 30, 2022
پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کی تو سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 7.3اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے جس بعد کم میچ روک دیا گیا ۔
قبل ازیں میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔ کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے تھے ۔
میچ کے تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔بابر اعظم نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ آغاسلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 4 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپس آنے والے وکٹ کیپر سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر پہلی نصف سنچری بنانے کے بعد 83رنز بناکرآؤٹ ہوئے تھے۔
پہلی اننگز میں کیوی کپتان ٹم ساؤتھی نے3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔