بابراعظم کو رن آؤٹ کروانے پر امام الحق کو چچا انضمام الحق جیسا قرار دے دیا گیا

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم 24 اسکور پر رن آؤٹ ہوئےتو شائقین کرکٹ نے اس کی ذمہ داری امام الحق پر عائد کی اور کہا کہ یہ اپنے چچا انضمام لحق کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں، امام الحق نے کہا کہ  کرکٹ میں رن آؤٹ ہوتے رہتے ہیں میں بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف رن آؤٹ ہوا تھا مگر کپتان بابر اعظم کو منالونگا

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں رن آؤٹ ہونے والے کپتان بابراعظم کے آؤٹ کی ذمہ داری امام الحق پر عائد کردی گئی جبکہ  ماضی میں ان کے چچا سابق کپتان انضمام الحق بھی ایسے ہی ساتھی کھلاڑیوں کو رن آؤٹ کرواتے رہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  بابراعظم کے رن آؤٹ کا ذمہ دار کرکٹ شائقین کی جانب سے بائیں ہاتھ کے بلے باز امام الحق کو قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک نیوزی لینڈ سیریز: دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم 24 اسکور پر رن آؤٹ ہوئے تو شائقین کرکٹ نے اس کی ذمہ داری امام الحق پر عائد کی اور کہا کہ یہ اپنے چچا انضمام لحق کے نقشے قدم پر چل رہے ہیں۔

سوشل میڈیا ایپس پر شیئر کی جارہی وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام الحق پہلے رنز لینے کے لیے دوڑتے ہیں لیکن پھر رک کر واپس کریز میں پہنچ جاتے ہیں جبکہ بابر اعظم تیسرے رن کی کوشش میں پویلین لوٹ گئے ۔

امام الحق کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں رن آؤٹ تو ہوتے رہتے ہیں، پہلے ویسٹ انڈیز کے خلاف میں آؤٹ ہوا آج وہ آؤٹ ہو گئے تاہم ابھی جا کر انہیں منائیں گے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ امام الحق نے اپنے چچا جیسی حرکت کی ہے ۔

امام الحق نے کہا کہ کپتان بابر اعظم شاید میری رن نہ لینے کا آواز نہ سن پائے اور  بہت زیادہ تیز بھاگتے ہوئے  میرے قریب پہنچ گئے تھے تاہم سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ کے شوقین افراد نے غلطی کی ذمہ داری امام الحق پر عائد کی ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین نے ماضی کے جھرونکے سے امام الحق کے چچا سابق کپتان انضمام الحق کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ  ماضی میں امام کے چچا بھی ساتھی کھلاڑیوں کو ایسے ہی آؤٹ کرواتے رہے ہیں۔

شائقین کرکٹ نے ماضی ایک روزہ میچ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امام الحق کے چچا انضمام الحق نے اس طرح  وسیم اکرم کو آؤٹ کروایا تھا،انہوں نے وسیم اکرم کو رن کی کال دی مگر گیند پاؤں پر لگنے کی وجہ سے بھاگے نہیں اور وسیم اکرم آؤٹ ہوگئے ۔

متعلقہ تحاریر