بلیک کیپس کا شاہینوں کو جیت 319 رنز کا ہدف، قومی ٹیم لڑکھڑا گئی

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نےاپنی دوسری اننگز 5 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز پر ڈکلیئرکی اور شاہینوں کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا مگر گرین شرٹ دباؤ کا شکار ہوگئی، شاہینوں کے 2 ابتدائی بلے باز صفر رنز پر پویلین روانہ ہوچکے ہیں جبکہ امام الحق صفر اسکور پر کریز پر موجود ہیں

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے 277 رنز پر اپنی اننگز ڈیکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کیلئے 319 رنز کا ہدف دیا ہے ۔

شاہینوں اور بلیک کیپس کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر277 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کرکے قومی ٹیم کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ: شاہینوں نے تیسرے روز 9 وکٹ کے نقصان پر 407 رنز بنالیے

دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز مہمان ٹیم نیوزی لینڈ  نےاپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 277 رنز پر ڈکلیئرکی ور شاہینوں کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا مگر گرین شرٹ دباؤ کا شکار ہوگئی ۔

بلیک کیپس نے دوسری اننگز میں 318 رنز کی سبقت  کے بعد اپنی اننگز ڈیکلیئر کی۔ مہمان ٹیم کے مچل بریسویل 74، ٹام بلینڈل 74 ، ٹام لیتھم 62 اور کین ولیمسن 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو آغاز میں ہی  صفر رنز پر 2 کھلاڑی پویلین روانہ ہوگئے۔ عبداللہ شفیق ساؤتھی جبکہ نائٹ واچ مین میر حمزہ اش سوڈھی کا نشانہ بن کر کریز چھوڑ گئے ۔

پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق  کو ساؤتھی نے جبکہ میر حمزہ کو سوڈھی نے کلین بولڈ کیا۔ کھیل کے اختتام پر امام الحق صفر رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کو جیت کیلئے 319 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل تیسرے روز قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کے 449 رنز کے جواب میں9 وکٹوں کے نقصان پر407 رنز بنائے تھے جبکہ سرفراز احمد اور سعود شکیل نے 150 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تھی ۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی بیٹنگ آغاز کیا تو اوپنر بلے بازعبداللہ شفیق صرف 19 ،شان مسعود 20 رنز اسکور کرپائے جبکہ کپتان بابراعظم بھی صرف 24 کے ہندسے تک محدود رہے  تھے ۔

متعلقہ تحاریر