کیویز کیخلاف کامیابی،پاکستان ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پرآگیا

بھارت 139پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان، کپتان بابراعظم کی کیویز کیخلاف عمدہ کارکردگی پر پوری ٹیم کی تعریف

پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔

کپتان بابر اعظم نے کیویز کیخلاف  پہلے ون ڈے میں شاندار کارکردگی پر پوری ٹیم کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دے دیا

پہلے ون ڈے سے قبل بابر اعظم کیخلاف مذموم میڈیا مہم پر سوشل میڈیا کا بھرپور جواب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ سپر لیگ کا پوائنٹس ٹیبل جاری کردیا۔پاکستان   3 ون ڈے میچز کی سیریز کےپہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد 130 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بھارت 139 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست،نیوزی لینڈ 130 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،انگلینڈ125پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،آسٹریلیا اور بنگلہ دیش 120 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹے ،افغانستان115پوائنٹس کے ساتھ 7ویں،ویسٹ انڈیز 88پوائنٹس کے ساتھ8ویں جبکہ سری لنکا 77 پوائنٹس کے ساتھ 8ویں نمبر پر براجمان ہے۔

دوسری جانب کپتان بابراعظم نےنیوزی لینڈکیخلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی پر پوری ٹیم کی کاکردگی کوسراہا ہے۔ بابراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”پوری ٹیم نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے،فخر زمان، حارث سہیل،نسیم شاہ، ڈیبیوٹنٹ اسامہ میر اور رضوان خصوصی تعریف کے مستحق   ہیں، تمام نظریں اگلے میچ پر ہیں، انشااللہ“۔

متعلقہ تحاریر