شعیب ملک کو بنگلادیش میں بیٹے کے ساتھ بیوی کی بھی یاد ستانے لگی؟

بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں مصروف شعیب ملک کا بیٹے کیلیے اظہار محبت، بھارتی ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلیے ثانیہ مرزا کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان آل راؤنڈر شعیب ملک ان دنوں بنگلادیش پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

شعیب ملک نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹ میں اپنے بیٹے  کو یاد کرتے ہوئے اس سے جلد ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم سابق کپتان  نے گزشتہ روز ایک ایسی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی  ہے جس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اپنے  بیٹے ہی نہیں بلکہ اپنی اہلیہ کو بھی یاد کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ثانیہ مرزا شعیب ملک کے بغیر فیفا ورلڈ کپ کا سیمی فائنل دیکھنے پہنچ گئیں

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے طلاق کی خبروں پر خاموشی سادھ لی

شعیب نے اپنے بیٹے اذہان کی تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ”اذہان بابا آپ کو یاد کررہے ہیں،  بنگلا دیش سے ڈھیروں پیار ، جلد ملاقات ہوگی“۔

سابق کپتان  نے گزشتہ روز   بھارتی  ڈانس ڈائریکٹر فرح خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کے لیے انہوں نے ایک ایسی تصویر کا سہارا لیا ہے جس سے یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو بھی یاد کررہے ہیں۔

آل راؤنڈر  کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں ان کے بائیں ہاتھ پر فرح خان اور دائیں ہاتھ پر اہلیہ ثانیہ مرزا موجود ہیں۔شعیب ملک نے تصویر کے کیپشن میں فرح خان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

کرکٹر کی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر کئی صارفین نے سکھ کا سانس لیا کہ ان کی اور ثانیہ مرزا کی طلاق نہیں ہورہی۔ایک صارف نے لکھا دوستو پرسکون رہو ، سب ٹھیک ہے۔ایک اور صارف نے لکھاکہ  شکر ہے ان کی صلح ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے بھارتی میڈیا مسلسل شعیب اور ثانیہ کے تعلقات میں کشیدگی اور ممکنہ طلاق کی خبریں دے رہا ہے جبکہ طلاق کی افواہوں کے درمیان ہی شعیب اور ثانیہ کا دی مرزا ملک شو اردو فلکس پر نشر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ تحاریر