آسٹریلیا کے انکار پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان شدید غم و غصے میں آگئے

آسٹریلیا کا مارچ میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار پر افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلین ٹی 20 لیگ بگ بیش  چھوڑنے کا اشارہ دیا ہے، آسٹریلیا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خواتین سے امتیازی سلوک پر افغانستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار کیا ہے

آسٹریلیا کا مارچ میں افغانستان کے خلاف مینز ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے آسٹریلین ٹی20 لیگ بِگ بیش (بی بی ایل) چھوڑنے کا اشارہ دے دیا ہے  ۔

آسٹریلیا کا مارچ میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار پر بیگ بیش کھیلنے والے افغان اسپنر راشد خان نے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے آسٹریلین ٹی 20 لیگ چھوڑنے کا اشارہ دیا  ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

کرکٹر راشد خان کی عالمی رہنماؤں سے افغانستان میں جنگ بندی کی اپیل

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور خواتین سے امتیازی سلوک  کی وجہ سے مارچ میں افغانستان کے خلاف مینز ون ڈے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا  تھا ۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے سوشل میڈیا پر کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر غم و غصے کا اعلان کیا۔ افغان اسپنر نے کہا کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے فیصلے نے ہمیں پیچھے دھکیل دیا ہے۔

راشد خان نے غصے سے بھر پور اپنے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا کو افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا پسند نہیں آرہا تو مجھے بھی آسٹریلین ٹی 20 لیگ بِگ بیش نہیں کھیلنا چاہیے  تاکہ کوئی بے سکون نہ ہو۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راشد خان نے بگ بیش چھوڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے اور ہم نے عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے فیصلے پر افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی سخت مذمت کی جبکہ راشد خان سے پہلے افغان کرکٹر نوین الحق نے احتجاجاً اسٹریلین  لیگ بگ بیش چھوڑ نے کا اعلان  کردیا ہے ۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے نے کہا تھاکہ افغانستان میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی اور خواتین سے امتیازی سلوک کی وجہ سے  ہم اس سیریز سے علیحدہ ہوئے ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو نک ہوکلے کرکٹ آسٹریلیا نے بتایا کہ فیصلہ صرف بورڈ نہیں کیا بلکہ اس حوالے سے حکومت سے مکمل مشاورت کی گئی جس کے بعد سیریز سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔

سابق انگلش کپتان مائیکل وان سمیت بعض غیر ملکی کھلاڑیوں نے راشد خان کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔انگلش مائیکل وان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں راشد خان کے ساتھ ہوں ۔

متعلقہ تحاریر