وزارت تعلیم کے تحت پانچویں سندھ کالجز گیمز کے مقابلے جاری

صوبائی وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پرپانچویں سندھ کالجز گیمز کا انعقاد کی گیاہے جس میں صوبے کی کئی اضلاع میں کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، سکھر میں ہونے والے بوائز اور گرلز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ   کے دلچسپ مقابلے ہوئے

صوبائی وزیر تعلیم سید سردارعلی شاہ کی ہدایت پر سندھ کے دیگر اضلاع کی طرح سکھرریجن میں وزارت تعلیم سندھ کے تحت پانچویں سندھ کالجز گیمز میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

گزشتہ روز بوائز بیڈ منٹن فائنل میچ اسلامیہ سائنس کالج اور گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز سکھر کے  درمیان کھیلا گیا جس میں گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز کی ٹیم  فاتح قرار پائی۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا آل سندھ بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ ڈی اے ایف لورا لائی نے جیت لیا

گرلز بیڈ منٹن ایونٹ کا فائنل میچ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور آغا نظا م الدین گرلز کالج کے درمیان ہوا جس کی فاتح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سکھر قرار پائی ہے ۔

کھیلوں کے مقابلوں میں ریجنل ڈائریکٹر کالجز پروفیسر عبید اللہ ناریجو،ایڈیشنل ڈائریکٹر کالجز محمد احمد صدیقی، چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن اینڈ فوکل پرسن فہیم رضا شریک ہوئے ۔

پانچویں سندھ کالجز گیمز کی تقریب میں خطاب میں مہمان گرامی نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ و صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے سندھ حکومت کا تعاون قابل ستائش اقدام ہے۔

تقریب سے  مہمان گرامی کا کہنا تھا کہ تعلیمی سرگرمیوں کیساتھ صحت مندانہ معاشرے کے قیام کیلئے محکمہ تعلیم نے بہتر کردار ادا کیا ہے ۔ ایسے ایونٹ سے نوجوان نسل کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

مقررین نے کہا کہ پانچویں سندھ کالجز گیمز کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کو بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تاکہ انہیں پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ تحاریر