ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر سوا کروڑ سے زائد پاکستانی وڈیوز ہٹادیں
اکتوبر سے دسمبر 2022 تک پاکستان سے ایک کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار 267وڈیوز ہٹا دی گئی ہیں جو ہٹائی گئی تمام ویڈیوز کا 14.7 فیصد بنتی ہیں، ٹک ٹاک کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ
مقبول مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان سے پوسٹ کی گئی ایک کروڑ 26 لاکھ سے زائد وڈیوز کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹادیا ہے۔
جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے 2022 کی چوتھی سہ ماہی میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان سے پوسٹ کی گئی سوا کروڑ سے زیادہ ویڈیوز کو ہٹا دیاہے ۔
یہ بھی پڑھیے
ایف آئی اے نے ملک بھر میں سم سویپ فراڈ کا انتباہ جاری کردیا
پاکستانی جج کی عدالتی فیصلہ سازی میں چیٹ جی پی ٹی سے مدد لینے کی کوشش
چوتھی سہ ماہی کے لیے ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2022 تک پاکستان سے ایک کروڑ 26 لاکھ 28 ہزار 267وڈیوز ہٹا دی گئی ہیں جو ہٹائی گئی تمام ویڈیوز کا 14.7 فیصد بنتی ہیں۔
ٹک ٹاک نے چوتھی سہ ماہی میں مجموعی طور پر8کروڑ 56لاکھ 80ہزار 819 وڈیوز کو ہٹا یا گیا جو کہ اپ لوڈ کی گئی وڈیوز کا تقریباً 0.6 فیصد ہے۔ آٹومیشن کے ذریعے کل 4کروڑ68لاکھ 36ہزار 47 ویڈیوز کو ہٹا دیا گیا جبکہ 5کروڑ47لاکھ 7ہزار 549 وڈیوز کو بحال کیا گیا۔
چوتھی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں ہٹائی گئی وڈیوز میں سے 89.7 فیصد کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا اور 95.5 فیصد کو ایک دن کے اندر ہٹا دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ چوتھی سہ ماہی میں پیشگی طور پروڈیوز کو ہٹانے کی شرح 98.8فیصد تھی۔
ٹک ٹاک نے کمیونٹی کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کے ساتھ ساتھ غیرمتعلقہ اکاؤنٹس اوران اکاؤنٹس سے پوسٹ کی گئی غیر متعلقہ وڈیوز کو بھی ہٹا دیا ۔
چوتھی سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر13سال کم عمر مشتبہ صارفین کے ایک کروڑ78لاکھ 77ہزار316 اکاؤنٹس کوبھی ہٹادیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ 5کروڑ 44لاکھ 53ہزار 610اکاؤنٹس کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔