ایلون مسک اور مارک زکر برگ کاروباری مسابقت کے بعد کیج فائٹ کیلیے تیار

صارف نے ایلون مسک کو میٹا کی جانب سے ٹوئٹر طرز کی ایپ کی تیاری مارک زکر برگ کے جوجوسٹو کے ماہر بننے سے آگاہ کیا، ٹوئٹر کے مالک نے کاروباری حریف کو کیج فائٹ کا چیلنج دے ڈالا جو مارک زکر برگ نے قبول کرلیا۔

سماجی رابطے کی 2 بڑی ویب سائٹس ٹوئٹر اورمیٹا کے مالکان ایلون مسک اور مارک زکر برگ کاروباری مسابقت کے بعد دوبدو لڑائی کے لیے بھی تیار ہوگئے۔

میٹا کے سی ای او مارک زکر برگ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کا کیج فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے

گوگل اے آئی نے سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، ایکسرے کی چھٹی کرادی

ڈیٹا پرائیوسی کی خلاف ورزی پر آئرلینڈ کا میٹا کو 1.2ارب یورو کا جرمانہ

ٹوئٹر کے  مالک ایلون مسک نےایک صارف کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئےازراہ تفنن مارک زکربرگ کو پنجرے میں بند ہوکر لڑنے کا چیلنج دیا تھا۔

صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسی ایپ متعارف کروائی جارہی ہے ۔صارف نے ایلون مسک کو متنبہ کرتے ہوئے مزید لکھاکہ بہتر ہے ہوشیار رہنا مارک زکربرگ اب جوجسٹو کے ماہر بن چکے ہیں، جس پر ایلون مسک نے کہا کہ”اگر وہ تیار ہوں تو میں کیج میچ کے لیے تیار ہوں“۔

اس ٹوئٹ کا اسکرین شاٹ مارک زکربرگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اس کے نیچے لکھا کہ”مجھے لوکیشن بھیجیں“۔

میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری خود حقیقت بتا رہی ہے اور اب گیند ایلون مسک کی کورٹ میں ہے۔مارک زکربرگ کے اس جواب پر ایلون مسک نےکیج فائٹ کا وینیوبتادیا۔انہوں نے  ایک ٹوئٹ میں کرتے ہوئے ”ویگاس اوکٹاگون“ لکھا۔

خیال رہے کہ میٹا کی جانب سے ٹوئٹر جیسے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی تیاری پر کئی ماہ سے کام کیا جا رہا ہے۔اس ایپ کو ابھی پراجیکٹ 92 کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔یہ ایپ انسٹاگرام پر مبنی ہے اور اسے ایکٹیویٹی پب نامی ڈی سینٹرلائزڈ سوشل میڈیا پروٹوکول سے منسلک کیا جائے گا۔

متعلقہ تحاریر