سال 2020 کے اختتام پر ایپل کا شاندار بزنس

نئے سال کے پہلے روز ایپ اسٹور سے 50 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی ایپس خریدی گئیں۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے لیے سال 2020 کا اختتام بہترین ثابت ہوا۔ گزشتہ سال کے آخری ہفتے ایپل صارفین نے ایپ اسٹور سے ایک ارب 80 کروڑ ڈالرز کی ایپس ڈاؤن لوڈ کرلیں۔

کمپنی کے مطابق خریدی جانے والی زیادہ تر ایپس صارفین کو ورک فرام ہوم (گھر سے کام کرنے) میں مدد کرنے سے متعلق تھیں۔

گزشتہ سال مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگوں کا رجحان ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ گیا۔ بچوں اور نوجوانوں نے کام کے علاوہ موبائل پر گیمز کھیلنے کو ترجیح دی۔

ایپل کے مطابق گزشتہ سال زوم، ڈزنی اور دیگر گیم ایپس کو بھی بڑی تعداد میں ڈاؤن لوڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

واٹس ایپ حالیہ دور کی مشہور ترین ایپ؟

نئے سال کے پہلے روز ایپ اسٹور سے 50 کروڑ40 لاکھ ڈالرز کی ایپس خریدی گئیں۔ اس کے برعکس سال 2020 کے پہلے روز 30 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز کی اپیس کو خریدا گیا تھا۔

صارفین کا اتنی بڑی تعداد میں ایپس ڈاؤن لوڈ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کرونا وبا نے لوگوں کی عادات کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے رواں سال ایپ ڈویلپرز کو 200 ارب ڈالرز ادا کیے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے