واٹس ایپ اور سگنل کا مقابلہ

دونوں ایپس کے درمیان متعدد فیچر مماثلت رکھتے ہیں جوکہ صارفین کی توجہ حاصل کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں پیغام رسائی کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نئی پرائیویسی پالیسی کے باعث اپنی اہمیت کھو رہی ہے اور متعدد واٹس ایپ صارفین اب سگنل ایپ کی جانب راغب ہورہے ہیں۔

واٹس ایپ کی نئی متنازع پالیسی نے کئی اسمارٹ فون صارفین کے دل توڑ دیئے ہیں۔ لوگ اب متبادل پلیٹ فارمز کا رخ کررہے ہیں۔ ایسے میں سگنل ایپ کی صورت میں صارفین کو امید کی کرن نظر آئی ہے۔ اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ دونوں ایپس کے درمیان مختلف فیچز ایک دوسرے سے مماثلت رکھتے ہیں۔

شیئرنگ کی سہولت

سگنل ایپ واٹس ایپ کی طرح صارفین کو تصاویر، ویڈیوزاورڈاکیومنٹ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

گروپ

واٹس ایپ کی طرح سگنل پر بھی گروپ بنا کر بیک وقت متعدد افراد سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔

کال

سگنل ایپ بھی صارفین کو واٹس ایپ کی طرح مفت کال کی سہولت دیتی ہے۔

آڈیو میسجز

واٹس ایپ کا آڈیو میسج کا فیچر صارفین میں بے حد مقبول ہے، سگنل ایپ پر بھی یہ فیچر موجود ہے۔

مخاطب کرنے لیے خصوصی نشان

سگنل ایپ اور واٹس ایپ دونوں میں صارف گروپ میں کسی بھی شخص کو مخاطب کرنے کے لیے @ کا استعمال کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا ٹیلی گرام کا دور پھر آنے والا ہے؟

فاروڈ میسجز

سگنل پر فاروڈ میسجز اور میسج پہنچ جانے کا نشان بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

چیٹ لاک

واٹس ایپ کی طرح سگنل پر بھی صارفین فنگرپرنٹ یا پن کوڈ کے ذریعے چیٹ کو لاک کرسکتے ہیں۔

تھیم

سگنل پرآپ مختلف کلر تھیمز تبدیل کرسکتے ہیں جبکہ واٹس ایپ میں بھی یہ فیچر موجود ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے