پاکستانی نژاد جرمن مرسیڈیز کی الیکٹرک گاڑیوں کے پروجیکٹ ہیڈ
این ای ڈی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل سجاد خان ڈیملر اے جی میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔

مرسیڈیز بینز اگلے 2 سالوں میں اپنی 10 الیکٹرک گاڑیاں لانچ کرے گی۔ ادارے نے اس پروجیکٹ کا سربراہ ایک پاکستانی نژاد جرمن شہری کو بنایا ہے۔ سجاد خان ادارے میں نائب صدر کے عہدے پر فائز ہیں۔
جرمنی کی معروف آٹو موبائل کمپنی مرسیڈیز بینز الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں قدم رکھنے کو تیار ہے۔ کمپنی اگلے 2 برس میں 10 ای کیو ماڈل کی گاڑیاں متعارف کرائے گی۔ اہم ترین بات یہ ہے کہ مرسیڈیز نے اس پروجیکٹ کے سربراہ کے طور پر ایک پاکستانی سجاد خان کا انتخاب کیا ہے۔
Meet Sajjad Khan from NED University Pakistan’s, will now lead the Mercedes Benz’s transition to the Electric Vehicle (EV) arena. Proud moment for Pakistan 🥰 pic.twitter.com/T8QoND5eTe
— BleedGreen.pk (@bleedgreenarmy) January 11, 2021
پاکستان میں بلاشبہ ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور سجاد خان اس بات کی واضح مثال ہیں۔ این ای ڈی یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کرنے والے سجاد خان مرسیڈیز بینز کے مینجمنٹ بورڈ کے ممبر ہونے کے علاوہ کمپنی کے نائب صدر بھی ہیں ۔
سجاد خان 2001 میں مرسیڈیز بینز برانڈ کی خالق جرمن کمپنی ڈیملر اے جی سے منسلک ہوئے۔ 2004 میں ان کا تبادلہ خریداری کے محکمے میں کردیا گیا۔ 2007 میں سجاد خان نے کمپنی سے مستعفی ہوکر کینیڈین کمپنی میگنا میں شمولیت اختیار کرلی۔ اس کمپنی میں انہوں نے ای کار اور الیکٹرونک یونٹ کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔
یہ بھی پڑھیے
پاکستان کی الیکٹرک وہیکل پالیسی کے خدو خال
سال 2015 میں سجاد خان نے دوبارہ ڈیملر اے جی کو جوائن کرلیا اور ڈیجیٹل وہیکل کے شعبے کے نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ سجاد خان سال 2017 سے کمپنی میں چیف ٹکنالوجی آفیسر کے طور پر بھی کام کررہے ہیں۔
Things Star Wars and the Hyperscreen have in common? Impressive figures? Favorite features? Watch Sajjad Khan, Member of the Board of Management of @MercedesBenz AG, CTO, answering the most burning questions 🔥 regarding our all new Hyperscreen. pic.twitter.com/LP6nXd3TRa
— Daimler AG (@Daimler) January 8, 2021