سگنل اور ٹیلی گرام کے صارفین کی تعداد میں اضافہ
متعدد واٹس ایپ صارفین سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر منتقل ہوچکے ہیں

دنیا بھر میں پیغام رسائی کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نئی پرائیویسی پالیسی کے باعث آئے دن اپنی اہمیت و افادیت کھو رہی ہے۔ متعدد واٹس ایپ صارفین سگنل اور ٹیلی گرام نامی ایپس پر منتقل ہوگئے ہیں۔
واٹس ایپ کی نئی متنازع پرائویسی پالیسی نے اسمارٹ فون صارفین کے دل توڑ دیئے ہیں۔ لوگ اب متبادل ایپلیکیشنز کو ڈاؤن لوڈ کررہے ہیں۔ سگنل اور ٹیلی گرام ایپ کی صورت میں لوگوں کو امید کی کرن نظر آئی ہے۔
سگنل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ میں فخریا بتایا گیا کہ پچھلے دنوں ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے والوں کی تعداد 1 کروڑ سے 5 کروڑ تک پہنچ گئی۔
How it started vs how it’s going 😅 pic.twitter.com/ERiFpZUz6c
— Signal (@signalapp) January 14, 2021
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ روز قبل ایلون مسک نے واٹس ایپ کی نئی پالیسی پرصارفین کی ناراضگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہیں سگنل استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک کا صارفین کو واٹس ایپ کے بجائے ‘سگنل’ کے استعمال کا مشورہ
سگنل ایپ صارفین کی مواصلات اورڈیٹا کومحفوظ رکھنے کے لیے خفیہ کاری کا استعمال کرتی ہے۔ اسے اوپن مارکیٹ میں ڈیجیٹل مواصلات کا سب سے محفوظ طریقہ سمجھا جاتا ہے۔
دوسری جانب ٹیلی گرام ایپ کو بھی بےحد پذیرائی مل رہی ہے ۔ 12 جنوری کو ٹیلی گرام صارفین کی تعداد 50 کروڑ تک جا پہنچی۔ ایپ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ پوسٹ میں بتایا گیا کہ 72 گھنٹوں میں 2 کروڑ سے زائد افراد نے ٹیلی گرام کو جوائن کیا۔ جن میں 38 فیصد کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔
Telegram surpassed 500 million active users. 25 million new users joined in the last 72 hours: 38% came from Asia, 27% from Europe, 21% from Latin America and 8% from MENA. https://t.co/1LptHZb9PQ
— Telegram Messenger (@telegram) January 12, 2021
ٹوئٹر پر اسمارٹ فون صارفین واٹس ایپ، سگنل اور ٹیلی گرام کی جانب سے مانگی جانے والی معلومات کا موازنہ کررہے ہیں۔
It’s @signalapp all the way for me pic.twitter.com/ciimnYjtHD
— KT Tunstall (@KTTunstall) January 12, 2021