ٹیلی گرام صارفین کی تعداد میں اضافہ

ایپس کی دوڑ میں واٹس ایپ کے قدم لڑکھڑائے تو سگنل اور بپ نے رفتار پکڑی مگر وہ آگے نہ نکل پائیں۔

واٹس ایپ کی نئی پالیسی سے پریشان صارفین تیزی سے ٹیلی گرام پر منتقل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ایپ کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ٹیلی گرام صارفین کی تعداد 50 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔

دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ کونئی پرائیویسی پالیسی کی قیمت صارفین کی ناراضگی کی صورت میں ادا کرنی پڑرہی ہے۔ اس کے برعکس ٹیلی گرام کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ محض 3 روز میں ایپ کو 2 کروڑ سے زیادہ صارفین نے ڈاؤن لوڈ کرلیا۔ ٹیلی گرام کے دعوے کے مطابق مجموعی طور پر ٹیلی گرام ایپ کے صارفین کی تعداد 50 کروڑ تک جاپہنچی ہے۔

ٹیلی گرام 2013 میں متعارف کرائی گئی تھی لیکن وہ دورواٹس ایپ کے عروج کا تھا۔ پیغام رسانی کے لیے ٹیلی گرام کے بجائے واٹس ایپ کو ترجیح دی جاتی تھی۔ لیکن، واٹس ایپ کی متنازع پالیسی نے پانسہ پلٹ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا ٹیلی گرام کا دور پھر آنے والا ہے؟

صارفین کی پسندیدگی کے باعث ٹیلی گرام ایپ میں اب نئے فیچرز بھی متعارف کرائے جارہے ہیں۔

ایپس کی اس دوڑ میں جب واٹس ایپ کے قدم لڑکھڑائے تو سگنل اور بپ نے رفتار پکڑی مگر وہ آگے نہ نکل پائیں جبکہ ٹیلی گرام ریس میں اب تک سب سے آگے دکھائی دے رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر