پاکستانی نوجوانوں نے واٹس ایپ سے بھی بہتر ‘پاک چیٹ’ ایپ بنالی

پاکستانی نوجوانوں کی بنائی گئی پاک چیٹ ایپ پر صارفین کو انتہائی منفرد سہولیات میسر ہیں۔

پاکستان کے قابل اور باصلاحیت نوجوانوں نے ٹیلی گرام کی مدد سے ملک کی پہلی چیٹ ایپلیکیشن لانچ کردی ہے۔ پاک چیٹ نامی ایپ میں واٹس ایپ سے بھی زیادہ اور بہتر فیچرز موجود ہیں۔

پاکستانی نوجوانوں کی بنائی گئی پاک چیٹ ایپ پر صارفین کو انتہائی منفرد سہولیات میسر ہیں۔ صارفین دیگر ایپس کی طرح پاک چیٹ پر بھی گروپ بنا سکتے ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر اس گروپ میں ایک لاکھ ممبران کو بھی شامل کر سکتے ہیں۔

اسی طرح اِس ایپ میں حیرانگی میں مبتلا کر دینے والا ایک اور فیچر موجود ہے اور وہ یہ کہ صارفین گروپ کی طرح چینل بھی بناسکتے ہیں جو ہزاروں یا لاکھوں نہیں بلکہ لاتعداد لوگ جوائن کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس ایپ کے ڈیزائن میں پاکستانی پرچم کے جھنڈے میں موجود رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ رنگوں کے انتخاب کی وجہ سے ایپ استعمال کرنے پر اس بات کا احساس ہوتا رہتا ہے کہ یہ ایپ مملکتِ خداداد میں ہی بنائی گئی ہے جو خوشی کا باعث بنتا ہے۔

پاک چیٹ کا ایک اور خاص فیچر ْسپر گروپ’ کا ہے۔ اس فیچر کے تحت گروپ کے نئے ممبران بھی پرانے پیغامات پڑھ سکتے ہیں۔ جبکہ گروپ میں کسی پیغام کو پِن بھی کر سکتے ہیں جس سے وہ پیغام تمام ممبران کو نظر آتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ٹیلی گرام صارفین کی تعداد میں اضافہ

پاک چیٹ ایپ میں چیٹ اسکرین کا بیک گراؤنڈ واٹس کی طرح مختلف کھلونوں یا فیس بک میسجنر اور ٹیلی گرام کی طرح سادہ رنگ رکھنے کے بجائے پاکستانی پرچم کا جاذب نظر بیک گراؤنڈ لگایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایپ میں وائس چیٹ اور فائل شیئرنگ جیسے کئی دیگر بنیادی فیچرز بھی موجود ہیں جن کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں ہماری ساتھی سارہ سراج اپنی ویڈیو میں۔

متعلقہ تحاریر