اسپیس ایکس ایک شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے خلاء میں لے جائے گا

90 منٹس کے دورانیے پر مشتمل یہ خلائی سفر عام شہریوں کی زندگی میں صرف ایک بار ہو گا

اسپیس ایکس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال عام شہریوں کو زمین کے مدار میں لے جانے والے مشن پر ٹیکنالوجی کی دنیا کے نامور اور ارب پتی شخص کے ساتھ ایک ایسے انسان کو بھی لے جائیں گے جس کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔

امریکی ویب سائٹ گیجٹس 360 کی رپورٹ کے مطابق جن افراد کو زمین کے مدار میں بھیجا جا رہا ہے ان میں سے ایک نشست "سینٹ جیوڈ چلڈرن ریسرچ اسپتال” کے کارکن کو دی جائے گی جو بچپن سے کینسر میں مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال میں ایک سہولت کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔

عام شہریوں کو خلاء میں بھیجنے سے متعلق گیجٹس 360 کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی ’شفٹ فور پے منٹ‘ کے ججز کا پینل اس شخص کا انتخاب کرے گا جو ان کی کمپنی کا بنایا ہوا ” ای کامرس ٹول ” استعمال کرتا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

اسٹیو جابز کا بنایا ہوا کمپیوٹر 15 لاکھ ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش

تین عام شہریوں میں ایک کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا۔ جس شخص کا انتخاب کیا جائے گا وہ خالص امریکی ہوگا۔ خوش نصیب افراد ارب پتی جیریڈ اساک مین، شفٹ فور پے منٹ کے بانی اور سی ای او کے ساتھ خلاء کا چکر لگائیں گے۔

اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بنائی گئ ویب سائٹ کی ٹیم کا کہناہے کہ ایسا سفر پہلے کبھی نہیں ہوا اور اس سفر پر "زندگی میں ایک بار ہی جانا ہو گا۔”

رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لئے بنائی گئی ویب سائٹ پر اعلان کیا گیا ہے کہ منتخب ہونے والے تمام افراد کو تربیت اسپیس ایکس دے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ منتخب افراد کو فالکن 9 اور ڈریگن اسپیس کرافٹ پر تربیت دی جائے گی۔

گیجٹس 360 کی رپورٹ کے مطابق خلائی شٹل زمین کے مدار میں 90 منٹ تک چکر لگائے گی اور خلائی سفر کا آغاز نومبر 2021 کے وسط میں متوقع ہے۔ مشن کی تکمیل کے بعد ڈریگن نامی خلائی جہاز امریکی ریاست فلوریڈا کے سمندر کی سطح پر اترے گا۔

متعلقہ تحاریر