پی ٹی سی ایل کسٹمر سروس اب بلوچی زبان میں
پی ٹی سی ایل کا مقصد ملک کے تمام طبقات کو برابری کی بنیاد پر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے بلوچی زبان میں خودکار کسٹمر سپورٹ سروسز متعارف کرا دی ہے۔ چیف کمرشل آفیسر کا کہنا ہے بلوچی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز کا اجراء درست سمت میں ایک اور قدم ہے۔
پی ٹی سی ایل نے اپنی خود کار ہیلپ لائن 1218 سے بلوچی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز متعارف کرائی ہے۔
پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمر سروس بلوچی زبان میں شروع کرنے کا مقصد صارفین کو ان کی مقامی زبان میں خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
پی ٹی سی ایل حکام نے بلوچی کسٹمر سروس شروع کرنے کے اپنے نئے اقدام کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔
Great News! We are proud to introduce Balochi Language on our 1218 helpline
To facilitate our valued customers from the safety of their homes, PTCL is connecting all communities by introducing different Pakistani languages on its helpline. #PTCL #Balochi #BalochCultureDay pic.twitter.com/WsKY2lJhDz
— PTCL (@PTCLOfficial) March 2, 2021
یاد رہے کہ پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں صارفین کو موثر انداز میں خدمات فراہم کرنے کے لئے سندھی زبان میں کسٹمر سپورٹ سروسز متعارف کرائی تھیں۔
Great News! Sindhi language now available on our Customer Helpline 1218
You can talk to us in Sindhi language. This is part of our efforts to include all regional languages as we respect all our customers from different ethnicities, race, culture, religion and languages.#PTCL pic.twitter.com/tZm9kDzRYF
— PTCL (@PTCLOfficial) July 9, 2020
سروس کے افتتاح کے موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل کے چیف کمرشل آفیسر مقیم الحق نے کہا کہ ’قومی ادارہ ہونے کی حیثیت سے پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں اپنے صارفین کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔‘
یہ بھی پڑھیے
اب خلا میں سیاحت ہوگی اور ہوٹل بھی بنے گا
ان کا کہنا تھا کہ کسٹمر سپورٹ سروسز کا بلوچی زبان میں اجراء درست سمت میں ایک اور قدم ہے کیونکہ ہم معاشرے کے تمام طبقات کی بلا امتیاز خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
مقیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا اس لئے پی ٹی سی ایل کے صارفین اپنے گھروں میں محفوظ رہتے ہوئے بلاتعطل سروسز سے آسانی کے ساتھ مستفید ہوسکتے ہیں جبکہ انہیں یہ سروسز ان کی مقامی زبان میں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔