فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی اچانک بندش اور بحالی
تینوں ایپس ایک ساتھ بند ہونا مارک زکربرگ کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے وہیں ایک چیلنج کی صورت میں بھی سامنے آیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز اچانک بند ہوگئی تھیں جو مارک زکربرگ کے لیے شرمندگی کا باعث بنا لیکن ایک گھنٹے سے کم وقت کے دوران اُن کی بحالی شروع ہوگئی تھی۔
جمعرات کی شب دنیا بھر کے فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ مارک زکربرگ کی ملکیت یہ تمام سروسز اچانک بند ہوگئی تھیں۔ پاکستان سمیت امریکہ، کینیڈا، جنیوا، ویت نام، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک اور دیگر ممالک کے صارفین کو تینوں ایپس تک رسائی حاصل نہیں ہوپارہی تھی۔
پاکستانی وقت کے مطابق تینوں ایپس کی سروس رات 11 بجے کے قریب بند ہوئی تھیں۔ جس کے بعد رات 11 بج کر 41 منٹ پر واٹس ایپ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے سروس کی بحالی کے بعد ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کمپنی نے لکھا کہ ’آپ کے صبر کا شکریہ، ہم 45 منٹ کے بعد واپس آگئے ہیں۔‘
Thanks for your patience, that was a long 45 minutes but we are back! #WhatsAppDown
— WhatsApp (@WhatsApp) March 19, 2021
سروس کی بندش کے دوران صارفین کو فیس بک مسینجر پر انٹرنیٹ سے منقطع یعنی (نو انٹرنیٹ کنکشن) کا پیغام ظاہر ہورہا تھا۔ اس دوران انسٹاگرام صارفین کو بھی ایپ تک رسائی حاصل نہیں ہوپارہی تھی۔ جبکہ پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپ واٹس ایپ کے صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
We’ve restored service. If you continue to have issues going live, or see issues on a stream, please either contact support ( https://t.co/dj6GEjPbBp ) or report directly from the stream. Thanks for your patience! https://t.co/czPg4W5Zqu
— Facebook Gaming (@FacebookGaming) March 19, 2021
صارفین کی شکایات کے مطابق واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے یا وصول کرنے میں، فیس بینک پر منقطع انٹرنیٹ سروس اور انسٹاگرام پر اکاؤنٹ لاگ ان کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کیا واٹس ایپ انڈیا میں انکرپشن توڑ دے گا؟
دوسری جانب واٹس ایپ سے مسابقت رکھنے والی ایپ سگنل نے بھی واٹس ایپ سے طنزیہ انداز میں اظہار یکجہتی کیا ہے۔
Signal registrations are through the roof; welcome everyone! Solidarity to the folks working on the WhatsApp outage. People outside of the tech industry will never understand how weird it sounds when someone says that they are "looking forward to some weekend downtime.
— Signal (@signalapp) March 19, 2021
ایک ہی مالک یعنی مار زکربرگ کی دنیا بھر میں سب سے بڑے پیمانے پر سماجی رابطوں کی خدمات فراہم کرنے والی تینوں ایپس کا ایک ساتھ بند ہونا ان کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے وہیں ایک چیلنج بھی سامنے آیا ہے۔ تقریباً 45 منٹ کی بندش سے مارک زکربرگ کو صرف مدمقابل ایپس کی جانب سے طنز کا سامنا ہی نہیں کرنا پڑا ہے بلکہ صارفین بھی شدید نالاں ہوئے ہیں۔