مائیکرو سافٹ کا 16 بلین ڈالرز میں نوانس کمپنی کو خرید نے کا فیصلہ

اس سے قبل مائیکرو سافٹ نے 2016 میں پیشہ ور افراد کے لیے بنائے گئے سوشل نیٹ ورک لنکڈ ان کارپوریشن کو تقریباً 26 بلین ڈالرز میں خریدا تھا۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی نوانس کمیونی کیشنز کو 16 بلین ڈالرز میں خریدنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مائیکروسافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ستیہ نڈیلا کے مطابق یہ کمپنی کا دوسرا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے 2016 میں پیشہ ور افراد کے لیے بنائے گئے سوشل نیٹ ورک لنکڈ ان کارپوریشن کو تقریباً 26 بلین ڈالرز میں خریدا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مائیکروسافٹ کے ملازمین کی موجیں لگ گئیں

نوانس کو آواز سے متعلق ٹیکنالوجی کی وجہ سے جانا جاتا ہے جس نے ایپل کمپنی کے ورچوئل اسسٹنٹ سری کو لانچ کرنے میں بھی مدد فراہم کی ہے۔

کمپنی کے سی ای او ستیہ نڈیلا کا کہنا ہے کہ یہ حصول ہماری ٹیکنالوجی کو براہ راست معالج اور مریضوں کے استعمال میں لاتا ہے۔

صنعتوں میں آواز پہچانے والی ٹیکنالوجی پیش کرنے کے بعد نوانس کمپنی اب صحت کی دیکھ بھال پر توجہ دے رہی ہے۔ کمپنی 77 فیصد امریکی اسپتالوں میں کام کر رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مائیکرو سافٹ نے گذشتہ 4 سالوں میں 100 سے زیادہ حصولوں پر کام کیا ہے جس کے لیے 26 بلین ڈالرز سے زیادہ کی رقم خرچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا لیکن اس میں مائیکرو سافٹ اور نوانس کمپنی کا معاہدہ شامل نہیں تھا۔

مائیکروسافٹ نے ویڈیو وگیمنگ کمپنی زینی میکس کو 7.6 بلین ڈالرز کے عوض خریدا تھا جبکہ کمپنی نے ٹک ٹاک ایپ کو بھی خریدنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ تحاریر