جیف بیزوس کی اپنے حریف سے خلائی محاذ پر جنگ

بیزوس نے چاند گاڑی بنانے کے معاہدے پر نظرثانی کے بدلے ناسا کو 2 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی۔

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے چاند گاڑی بنانے کے معاہدے پر نظرثانی کے بدلے امریکی خلائی ایجنسی ناسا کو 2 ارب ڈالر دینے کی پیشکش کردی ہے۔

دنیا کی امیر ترین شخصیات کی خلا میں دلچسپی بڑھنے کے بعد وہ ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیتے۔ خلائی کمپنی بلیو اوریجن کے مالک جیف بیزوس ناسا اور ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے درمیان ہونے والے معاہدے کوختم کرنے کے لیے سر توڑ کوششوں میں لگ گئے ہیں۔

اپریل 2021 میں ناسا نے جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن کی بولی کو مسترد کرکے ان کے حریف ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے ساتھ 2 ارب 90 کروڑ ڈالرز کا خلائی معاہدہ کیا تھا۔ معاہدے کے تحت ایلون مسک کی کمپنی ناسا کے لیے خلائی جہاز بنائے گی۔ ناسا عملداروں کا کہنا تھا کہ وہ 2024 میں ایک مرتبہ پھر چاند پر جانے کا منصوبہ بنارہے ہیں جس کے لیے اسپیس ایکس کمپنی جدید ٹیکنالاجی کی حامل چاند گاڑی تیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

اسپیس ایکس ایک شہری کو قرعہ اندازی کے ذریعے خلاء میں لے جائے گا

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اپنے حریف ایلان مسک کو ہرانے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔ کانٹریکٹ نہ ملنے پر جیف بیزوس کی کمپنی بلیو اوریجن ناسا کے اس فیصلے کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

بلیو اوریجن کمپنی نے ناسا کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اگر وہ اسپیس ایکس کے ساتھ کئے گئے معاہدے پر نظرثانے کریں تو وہ انہیں 2 ارب ڈالر کی رقم دیں گے۔ اپنے بیان میں جیف بیزو نے کہا کہ بلیو اوریجن کمپنی حکومت کو 2 ارب ڈالر دینے کو تیار ہے اس کے بدلے وہ ایک مضبوط اور مقررہ وقت کا معائدہ کریں گے جس سے حکومت کو فائدہ پہنچے گا۔

جیف بیزوس نے ناسا کو یہ پیش کش اپنے خلائی سفر کے 6 روز بعد دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے امیر ترین لوگوں کی خلا میں بڑھتی ہوئی دلچسپی سے یقناً خلائی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ دوسری جانب کچھ لوگ جیف بیزوس کے اس عمل پر انہیں بڑا کھلاڑی قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر