نوجوان صارفین کے لیے گوگل اور یوٹیوب کی نئی محفوظ ترین پالیسی

گوگل لوکیشن ہسٹری کے فیچر کو بند کر دے گا اور یوٹیوب کڈز ایپ سے حد سے زیادہ تجارتی مواد ہٹا دیا جائے گا۔

کم عمر صارفین کی حفاظت اور والدین کی تشویش کو مد نظر رکھتے ہوئے  گوگل نے اشتہارات کے لیے صارفین کو ٹارگٹ کرنے سے روکنے پر مبنی ایک نئی پالیسی متعارف کرائی ہے اور یوٹیوب کڈز سرچنگ ٹول کو بھی نئے سرے  سے تیار کیا جارہا ہے۔

نئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ، کمپنی نے کہا کہ عالمی سطح پر 18 سال سے کم عمر کے صارفین کے لیے لوکیشن ڈیٹا کو ٹریک کرنے  والے لوکیشن ہسٹری کے آپشن کو بند کردیا جائے گا۔ گوگل صارف کی عمر سے منسلک حساس اشتہارات کی ان کیٹگریز کو بھی بڑھائے گا جو اس وقت موجود نہیں اور اس عمر تک کے صارفین کے لیے محفوظ سرچ فلٹرز کے آپشن کو بھی لاگو کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں والدین پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ کم عمر افراد اور بچوں کی تصاویر گوگل امیج سرچ رزلٹ سے ہٹا دیں۔

دوسری  جانب  گوگل کی ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ  یوٹیوب نے تصدیق کی ہے کہ وہ آنے والے ہفتے میں 13 سے 17 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ڈیفالٹ اپ لوڈ سیٹنگ کو اپنے انتہائی نجی آپشن میں تبدیل کرنے جا رہی ہے۔ لہذا ، ان کا اپ لوڈ کیا گیا مواد صرف وہ صارف اور لوگ دیکھ سکیں گے جو وہ منتخب کرتے ہیں۔  مزید یہ کہ یوٹیوب اپنی یوٹیوب کڈز ایپ سے ایسے تجارتی مواد کو ہٹا دے گا جس میں ویڈیوز ترجیحی بنیادوں پر بچوں کو پیسے خرچ کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔

یہ  بھی  پڑھیے

سام سانگ موبائل فون کی قیمت میں 9 ہزار روپے تک کمی کا امکان

گوگل کڈر اینڈ فیمیلیز سروسز کے جنرل منیجر کے مطابق  کچھ ممالک اس سلسلے میں قوانین وضح کر رہے ہیں، اور جیسا کہ ہم ان قوانین  کی تعمیل کرتے ہیں ہم عالمی سطح پر بچوں اور نو عمر افراد کے لیے ایسے طریقے تلاش کر رہے ہیں جن سے مستقل بنیادوں پر  مصنوعات کے تجربات اور صارف کے  لیے کنٹرولز بنائے جاسکیں۔

گوگل پر سیف سرچ  کے نام سے ایک فیچر 18 سال سے کم عمر کے تمام صارفین کے لیے بطور ڈیفالٹ فعال کر دیا جائے گا تاکہ یہ واضح نتائج کو فلٹر کرے۔ پلے اسٹور پر ایک نیا حفاظتی سیکشن بھی دستیاب ہوگا جو والدین کی  ایپلی کیشنز کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور جمع کردہ ڈیٹا کی تفصیلات مہیا کرنے سے متعلق معاملات پر رہنمائی کرے گا۔

متعلقہ تحاریر