سام سنگ کے نئے موبائل فون کی قیمت نے صارفین کو چکرا دیا

سام سنگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے سمارٹ فون زیڈ فولڈ 3 کی قیمت 3 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

مشہور موبائل فون کمپنی سام سنگ نے گیلکسی زیڈ فولڈ 3 متعارف کروادیا ہے۔  صارفین جہاں سام سنگ کا نیا موبائل خریدنے کے لیے پرجوش نظر آرہے ہیں وہیں چند صارفین موبائل کی قیمت زیادہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کررہے ہیں۔

سام سنگ کی جانب سے متعارف کروائے گئے سمارٹ فون گیلکسی زیڈ فولڈ 3 کی قیمت 3 لاکھ روپے رکھی گئی ہے جس پر سام سانگ کا نیا موبائل خریدنے کے لیے بے صبری سے انتظار کرنے والے صارفین میں مایوسی چھا گئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ موبائل کی فیچر اور ٹیکنالاجی کو دیکھا جائے تو موبائل کی یہ قیمت جائز ہے۔ وہ اقساط پر بھی یہ موبائل فون ضرور خریدیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالاجی کا حامل گلیکسی زیڈ فولڈ 3 ایک بہترین موبائل فون ہے لیکن پھر بھی اس کی قیمت ہزاروں سام سنگ صارفین کے لیے بہت زیادہ ہے۔ پاکستانی صارفین کا لاکھوں کی قیمت میں موبائل فون خریدنا ذرا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مقامی سطح پر تیار موبائل فونز نے درآمدات کو پیچھے دھکیل دیا

کچھ طلبہ نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی قیمت میں وہ ایک پرانی گاڑی خرید سکتے  ہیں۔ سام سنگ کو پاکستان میں گیلکسی زیڈ فولڈ 3 کی قیمت پر دوبارہ نظرثانی کرنی ہوگی تا کہ زیادہ سے زیادہ صارفین موبائل خریدنے کے قابل ہوسکیں۔

واضح رہے کہ سام سانگ کا گلیکسی زیڈ فولڈ 3 ایک پریمیم فون ہے جس میں سنیپ ڈریگن 888 چپ موجود ہے جسے اینڈرائیڈ سیکشن میں بہترین پرفارمر سمجھا جاتا ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسمارٹ فون کے متعدد ڈراپ اور پائیداری ٹیسٹ کروائے گئے ہیں تاکہ صارفین کو کسی قسم کی شکایت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ تحاریر