ایمیزون نے ٹیسلا کی برتری تسلیم کرلی؟
ایلون مسک اور جیف بیزوس ارب پتی کاروباری شخصیات ہیں جن کی دولت دنیا کی معروف کمپنیوں کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے

ایرواسپیس کمپنی بلیواوریجن کے مالک جیف بیزوس نے اپنے حریف ایلون مسک کو خلاء میں کامیابی سے بھیجے جانے والے مشن پر ٹیسلا کے سربراہ اور اسپیس ایکس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایمیزون کے بانی اور بلیو اوریجن کے مالک ارب پتی امریکی کاروباری شخصیت 55 سالہ جیف بیزوس نےامریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ اور اسپیس ایکس پروجیکٹ کے بانی 48 سالہ ایلون مسک کو گذشتہ روزخلاء میں بھیجے جانے والے مشن پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خلائی دنیا میں سفر کی جانب ایک اور کامیابی ہے اورمسقبل میں ہم سب کیلئے خلاء تک رسائی کی جانب کامیاب قدم ہے۔ جیف بیزوس کی مبارکباد کے جواب میں ایلون مسک نے محض شکریہ پر اکتفا کیا۔
Congratulations to @ElonMusk and the @SpaceX team on their successful Inspiration4 launch last night. Another step towards a future where space is accessible to all of us.
— Jeff Bezos (@JeffBezos) September 16, 2021
سوشل میڈیا صارفین نے جیف بیزوس کی جانب سے ٹیسلا کو دی جانے والی مبارکباد پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، ایک صارف لکھتے ہیں کہ لگتا ہے کہ ایلون مسک کو پیشہ وارانہ دوڑ میں شکست دینے میں ناکامی نے جیف بیزوس کو دوستی پر مجبور کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایلون مسک اور جیف بیزوس کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
ایسے ہی ایک صارف لکھتے ہیں کہ یہ ایک اچھی روایت قائم ہونے جارہی ہے، یہ دونوں اگر ایک دوسرے کے خلاف ہونے کے بجائے ایک ساتھ مل کر کام کریں تو ہم اور بہت کچھ اور بہت جلد دریافت کرسکتے ہیں جس کے بارے میں ابھی ہم نامعلوم ہیں ۔
واضح رہے کہ ایلون مسک اور جیف بیزوس ارب پتی کاروباری شخصیات ہیں جن کی دولت دنیا کی معروف کمپنیوں کی مجموعی دولت سے بھی زیادہ ہے، حالیہ ہی برطانوی میگزین "بلوم برگ” کی جانب سے شائع کردہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کے مجموعی اثاثوں کی مالیت 192 بلین ڈالرسے بھی زائد ہے ان کے بعد ایمیزون کے بانی جیف بیزوس دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔