ٹوئٹر کی سروسز کچھ دیر معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹوئٹر سروسز آدھا گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال ہوگئیں تاہم انتظامیہ کی جانب سے اب تک سروسز کی معطلی کی وجوہات سامنے نہیں آئیں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر  کی سروسز  کچھ دیر معطل  رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئیں ہیں۔ ٹوئٹر سروسز معطل ہونے سے دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپ کے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا ۔

سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ایپ ٹوئٹر کی سروسز اچانک معطل ہونے سے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم انتظامیہ نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے درپیش مشکلات دور کرکے اپنی سروسز بحال کردیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایمار گروپ  کے کراچی میں بنائے گئے پروجیکٹ کچے مکان ثابت ہوئے

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش ، متعدد علاقے زیرآب، چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق

سروس کی بندش کی کیا وجوہات ہو سکتی ہیں اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Pakistan Twitter service affected
twitter

رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں موجود تقریباً 37 فیصد صارفین کو ایپلی کیشن میں خرابی کا سامنا ہے جبکہ 50 فیصد سے زائد صارفین کو کہنا ہے کہ ان کی سروس میں بندش آرہی ہے۔

پاکستان میں ٹوئٹر سروس کو بند ہوئے تقریباً آدھا گھنٹہ ہو گیا ہے مگر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں فروری اور مارچ میں ٹوئٹر کی سروس بند ہونے سے کروڑوں صارفین کو پیغام رسانی میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ تحاریر