ناساکی چاند کے اندھیرے حصے میں اترنے کی تیاریاں مکمل، 29 اگست کو روانگی ہوگی

ناسا کا آرٹیمیس-1 راکٹ 29 اگست کو چاند کے لیے 42 دن کے سفر پر روانہ ہوگا جسکی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، امریکی خلابازچاند کے قطب جنوبی کے قریب 13 ممکنہ مقامات پر اتریں گے

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کےسائنسدان تاریخ میں پہلی بارچاند کےاندھیرے حصےمیں اترنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ناسا کا آرٹیمیس-1 راکٹ 29 اگست کو چاند کے لیے 42 دن کے سفر پر روانہ ہوگا ۔

امریکی خلائی  تحقیقاتی ادارے ناسا کے ایک بیان کے مطابق امریکی  خلابازچاند کے قطب جنوبی کے قریب 13 ممکنہ مقامات پر اترے گے۔ قطب جنوبی  چاند کا وہ حصہ ہے جو زمین سے نظر نہیں آتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کی دوبارہ چاند پر جانے کی تیاریاں، مشن آرٹیمس کا آغاز 29 اگست کو ہوگا

ناسا  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جن  لینڈنگ ایریاز کا انتخاب کیا ہے وہ قطب جنوبی کے طول بلد کے چھ ڈگری کے اندر واقع ہیں۔ چاند کا جنوبی قطب سب سے زیادہ ناہموار اور گڑھے والا خطہ ہے۔

ناسا کا آرٹیمیس-1 راکٹ 29 اگست کو چاند کے لیے 42 دن کے سفر پر روانہ ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ اسکے ذریعے آنے والے دو سالوں میں انسانوں کو چاند پر بھیجنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی خلائی تحقیق کے ادارے ناسا نے اپالو11 کی چاند پر لینڈنگ کے 53 سال مکمل ہونے پر ایک نئے چاند مشن کا اعلان کیا تھا ۔ مشن آرٹیمس پروگرام کے تحت 29 اگست کو پہلی بغیرعملہ آزمائشی پروازشروع  کی جائے گی ۔

امریکی خلائی ایجنسی کے نئے قمری پروگرام کا نام یونانی افسانوں میں اپولو کی جڑواں بہن کے نام پرآرٹیمس رکھا گیا ہے۔ آرٹیمس1 چاند کی تسخیر کے اس نئے خلائی مشن کے سلسلے کی پہلی پرواز ہوگی۔

ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر جم فری کے مطابق دیوہیکل خلائی لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) اور اورین کریو کیپسول کے لیے ممکنہ لانچ کی تاریخوں کی پہلی ونڈو 29 اگست، 2 ستمبر اور 5 ستمبرہے۔

واضح رہے کہ  آرٹیمس مشن کے حوالے سے گزشتہ ماہ کیے گئے تمام  ٹیسٹ  کامیاب رہے اورمذکورہ  ٹیم نے اپنے 90 فیصد اہداف پورے کیے ۔

متعلقہ تحاریر