معروف ڈیجیٹل کمپنیوں نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا بگل بجا دی
ٹوئٹر ، ایپل ، اسنیپ چیٹ ، مائیکروسافٹ اور ان ٹیل نے عالمی کساد بازاری کی وجہ سے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنا شروع کردیا۔

عالمی منڈی میں کساد بازاری، بےروزگاری بڑھنے لگی، دنیا بھر کی معروف ڈیجیٹل کمپنیوں نے ملازمین کو برطرفی کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق عالمی معاشی سطح پر کساد بازاری نے کاروبار کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے اور دنیا بھر کی معروف ڈیجیٹل انڈسٹری سے وابسطہ کمپنیاں اپنے ملازمین کر برطرف کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
اخراجات میں کمی کیلیے ٹوئٹر سے چھانٹیاں شروع، اضافی سرورز کے خاتمے پر غور
نوکری بچانی ہے تو ہفتہ بھر 12 گھنٹے کام کرو، ایلون مسک کا ٹوئٹر ملازمین کو انتباہ
ذرائع کے مطابق ٹوئٹر نے 75 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس پر وہ مرحلہ وار عمل کررہا ہے۔
ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک نے انڈیا میں اپنے 200 ملازمین میں سے 90 فیصد کی چھٹی کرا دی ہے جبکہ صرف 12 ملازمین باقی بچے ہیں۔
معروف کمپنی ایپل نے مزید بھرتیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
معروف تجارتی ویب سائٹ اور ایپ ایمازون بھی اب مزید بھرتیاں نہیں کرے گا۔
اسنیپ چیٹ اپنے 20 فیصد ملازمین فارغ کر رہا ہے۔ میٹا یعنی فیس بک نے بھی ایک ہفتے کے اندر ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
دنیا بھر میں معروف ترین کمپنی مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس نے بھی ملازمین کی چھانٹیاں شروع کردی ہیں۔
معروف کمپنی ان ٹیل نے بھی اپنے 20 فیصد ملازمین فارغ کرنے کا بگل بجادیا ہے۔