ٹوئٹر کی غیرمقبولیت کے دعوے مسترد، یومیہ 16 لاکھ نئے صارفین کا اضافہ

اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کئی بڑی کمپنیز کے مالک دنیا کے امیرترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹر کے غیرمقبول ہونے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل ایپ پریومیہ 16 لاکھ صارف رجسٹر ہورہے ہیں، مسک نے بتایاکہ یہ ٹوئٹر کی تاریخ کے ریکارڈ اور آل ٹائم ہائی ریٹ ہے

دنیا کے امیر ترین بزنس ٹائیکون ایلون مسک نے ٹوئٹر کے غیرمقبول ہونے کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران  ٹوئٹر کے صارفین میں یومیہ 16 لاکھ افراد کا اضافہ ہورہا ہے ۔

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جنہوں نے معروف ترین مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے 55 ارب ڈالر میں مالکانہ حقوق حاصل کیے ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ایپ کے صارفین میں یومیہ 16 لاکھ نئے صارفین شامل ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایلون مسک نے ٹوئٹر کے تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان کردیا

اسپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی کئی بڑی کمپنیز کے مالک اوردنیا کے امیرترین انسان ایلون مسک نے ٹوئٹرکے غیرمقبول ہونے کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر صارفین کی تعداد میں ایک ہفتے کے دوران آل ٹائم ریکارڈ صارفین شامل ہوئے ۔

ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسک نے ایک گراف شیئر کیا جس سے معلوم ہورہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ٹوئٹر کے صارفین میں 16 لاکھ نئے افراد شامل ہوئےٓ۔ ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ آل ٹائم ہائی ریکارڈ ہے ۔

مسک نے مائیکروبلاگنگ سائٹ کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے بعد کمپنی میں متعدد تبدیلیوں کا شارہ دیا تھا جس  کے بعد افواہیں گردش کرنے لگ گئی تھی آیا ایلون مسک نے ٹوئٹر کو بند کرنے کا ارادہ کرلیا ہے ۔

ایلون مسک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں  اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تنقید کرنے والے کو مشورہ دیا کہ برائے مہربانی وہ جہاں اور جس ایپ پر خوش ہیں وہیں رہیں اور ٹوئٹر پر آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔

کھرب پتی ایلون مسک کو ٹوئٹر میں انتظامی اور تکنیکی دونوں پہلوؤں میں تبدیلیوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ مسک نے ٹوئٹر کے ملازمین کو حاصل لامحدود سہولیات بھی محدود کرنے کا اعلان کیا جس پر تنقید کی گئی تھی ۔

متعلقہ تحاریر