ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان

ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایلون مسک نے کہاکہ کمپنی جلد ہی 1 ارب 50 کروڑ غیرفعال اکاؤنٹس بند کرنے جارہی ہے، مسک نے کہا کہ ایک ارب 50 کروڑ غیرفعال اکاؤنٹس برسوں سے بند پڑے ہوئے ہیں اور نہ ہی ان سے ٹوئٹ ہوتی ہے

دنیا کے امیرترین  بزنس ٹائیکون اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) ایلون مسک نے سوشل ایپ کے ایک ارب 50 کروڑ غیرفعال اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

ٹیسلا سمیت دنیا کی کئی بڑی کمپنیز کے مالک ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او ) بننے کے بعد  روزانہ کوئی نہ کوئی شرلی چھوڑنے لگتے ہیں۔ اب انہوں نے غیرفعل اکاؤنٹس بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل انٹرنیشنل کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی

ٹوئٹر پر اپنے آفیشل ہینڈل سے ایلون مسک نے کہا کہ کمپنی جلد ہی1ارب 50 کروڑ غیرفعال اکاؤنٹس بند کرنے جارہی ہے۔ مسک نے کہا کہ واضح ہے کہ غیرفعال اکاؤنٹس برسوں سے بند پڑے ہوئے ہیں اور نہ ہی ان سے ٹوئٹ ہوتی ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نشریاتی حوالے سے ایک مقبول ترین ایپ ہے۔ ایلون مسک 44 ارب ڈالر کے معاہدے کے بعد کمپنی کے حصص حاصل کرنے کے بعد روزانہ کی بنیاد پر نئے قوانین متعارف کروائے جارہے ہیں۔

اعداد شمار کے مطابق 2022 تک ٹوئٹر کے فعال صارفین کی تعداد 450 ملین ہیں۔ امریکہ سب سے زیادہ ٹویٹر استعمال کرنے والا ملک ہے جہاں ٹویٹر کے 41.5 ملین منیٹائزیبل روزانہ فعال صارفین موجود  ہیں۔

رواں سال ٹویٹر کی برانڈ ویلیو میں اضافے کی شرح 85 فیصد ہے جبکہ  صارفین کی تعداد اور مقبولیت کے لحاظ سے ٹوئٹر دنیا کا 15 واں پسندیدہ  سوشل میڈیا ہے۔ ٹویٹر نے 2022 کی دوسری سہ ماہی میں 1175 ملین ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔

ٹوئٹر کے صارفین کی اکژیت یعنی کے 38 فیصد افراد کا تعلق 25 سے 36 سال کے عمر کے گروپ کا ہے۔ ٹوئٹر پر خواتین کی موجودگی کا تناسب 43 فیصد ہے جبکہ مرد 56 فیصد مردوں کی اجارہ داری ہے ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی 2012 میں آمدن 316 ملین ڈالر رہی جبکہ 2013 میں 664 ملین،2014 میں 1402 ملین ، 2015 میں 2217 ملین ، 2016 میں 2529 ملین  ڈالر آمدن ہوئی ۔

سوشل ایپ  نے 2017میں 2443 ملین  ،2018 میں 3042 ملین،  2019 میں 3458 ملین، 2020  میں 3716 ملین، 2021 میں 5077 ملین جبکہ رواں سال دوسری سہ ماہی تک 2376 ملین ڈالر آمدن حاصل کی ۔

متعلقہ تحاریر