ٹوئٹر پر فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر ایپس کے لنکس شیئر کرنے پر پابندی عائد

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے اپنے پلٹ فارم سے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر (free promotion) پرپابندی عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری ایپس سے منسلک لنک شیئر کرنے پر اکاؤنٹس معطل کردیئے جائیں گے، صارفین نے ٹوئٹر کی نئی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے ایک سخت متنازعہ پالیسی قرار دیا ہے

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹرنے اپنے پلٹ فارم سے دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر (free promotion) پرپابندی عائد کردی ہے ۔ ٹوئٹر دوسرے سوشل میڈیا ایپس کا مواد ٹوئٹر سے ہٹادیگا ۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے حکام نے اپنے پلیٹ فارم سے دوسری سوشل میڈیا ایپس کی مفت تشہیر (free promotion) پر پابندی عائد کرتے ہوئے  کہا کہ وہ فیس بک، انسٹاگرام، مستوڈن اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک مواد کو ہٹا دے گا۔

یہ بھی پڑھیے

سی ای او ٹوئٹر ایلون مسک سے لاکھوں افراد نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی "مفت پروموشن” کو ممنوع قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر انتظامیہ نے بتایا کہ اب صارفین فیس بک، انسٹاگرام اور سوشل میڈیا  کے لنکس پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بہت سے صارفین دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی سرگرم ہیں تاہم اب ٹوئٹر اب پر مخصوص سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مفت تشہیر کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

ٹوئٹر حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فیس بک، انسٹاگرام، مستوڈن، ٹروتھ سوشل، ٹرائبل، پوسٹ اور نوسٹر سے منسلک مواد کو ہٹا دیا جائے گا۔ ان میں سے کچھ ویب سائٹس کو ٹوئٹر کے ممکنہ متبادل کے طور پر کہا گیا ہے۔

ٹوئٹر حکام نے لنکڈان(LinkeIN) اور چائنا کی ملکیت ایپ ٹک ٹاک (TikTok) کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا ہے۔ ٹک ٹاک اور لنکڈان کے لنکس ٹوئٹر پر شیئر کیے جاسکتے ہیں۔

ٹوئٹر کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وہ ٹوئٹر اکاؤنٹس جو کسی دوسرے سوشل پلیٹ فارم پر مواد کی تشہیر کے بنیادی مقصد کیلئے استعمال ہوتے ہیں انہیں  معطل کیا جاسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

ایپل انٹرنیشنل کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کو ایپ اسٹور سے ہٹانے کی دھمکی

ٹوئٹر کی جانب سے انوکھے اعلان پر صارفین نے شدید  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک نے یہ انتہائی متنازعہ پولیسی  بنائی ہے جنہوں نے کچھ عرصہ قبل  44 ارب ڈالر کے معاہدے کرکے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل  کی تھی ۔

متعلقہ تحاریر