سیاحتی مقامات پر سہولیات ناپید، سیاح مشکلات کا شکار
کاغان ویلی کی طرف جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوئی تو لوگ سڑک پر گھنٹوں تک پھنسے رہے۔
حکومت کی جانب سے ملک کے بالائی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے بعد وہاں روزانہ لاکھوں کی تعداد میں لوگ سیر و تفریح کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ ناران اور کاغان جانے والے سیاح سہولیات کی عدم موجودگی اور ٹریفک کے مسائل کے باعث سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔
عید کے موقعے پر لوگوں کی بڑی تعداد نے ملک کے بالائی علاقوں کا رخ کرلیا۔ خیبرپختونخوا پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر 7 لاکھ سے زائد گاڑیاں ناران اور کاغان کی طرف گئیں۔
ملک کے متعدد سیاحتی مقامات پر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ عید پر بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے سیاحوں کو راستے میں پریشانی اٹھانی پڑی جبکہ گزشتہ روز کاغان ویلی کی طرف جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوئی تو لوگ کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔ سیاحوں کے مطابق مشکل راستوں پر گاڑیاں پھنسنے سے کئی گھنٹوں تک رکنا پڑتا ہے جبکہ قریب میں پیٹرول پمپ نہ ہونے سے اکثر لوگ گاڑیوں کے ہمراہ 2 دن تک مدد کے منتظر رہتے ہیں لیکن انتظامیہ ہوش کے ناخن نہیں لیتی۔ سیاح رضا علی دادا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گاڑیوں کی لمبی قطار والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہمارے خوبصورت مقامات کسی خطرناک جگہ سے کم نہیں ہیں۔
Whoever is looking after #tourism is #Pakistan needs to step aside and let someone else take the reigns. Our beautiful sites are in terrible danger. It’s an emergency. Don’t forget what we did to #Murree and #Naran, pls do something urgently pic.twitter.com/cEwc60lLcy
— Raza Ali Dada (@razaalidada) July 25, 2021
یہ بھی پڑھیے
بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کے باوجود سیاحوں کا رش
ایک اور صارف آمنہ خان نے لکھا کہ سیاح اس وقت بالائی علاقوں کی جانب سفر سے گریز کریں۔ ناران سے کاغان تک کا راستہ 12 گھنٹوں میں طے ہورہا ہے۔ لوگ اپنی گاڑیوں میں ہی آرام کررہے ہیں۔
If you’re thinking of going to the Northern areas, please DON’T. There is a traffic emergency- it took us 12 hours to travel from Naraan to Kaghan. People parking theirs cars and sleeping in them.
— Amna Khan (@amnaukhan) July 23, 2021
سیاحوں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سیاحت کو پروان چڑھانے کی بات تو کرتے ہیں لیکن ایسی صورتحال میں کوئی بھی سیاحت کو ترجیح نہیں دے گا۔ حکومت تفریحی مقامات پر سہولتیں بھی فراہم کرئے تاکہ یہاں گھومنے کے لیے آنے والوں کو زحمت نہ اٹھانی پڑے۔