ڈالرکی قدر اور سونے کی قیمت میں کمی
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، سونے کی قیمت میں بھی گراوٹ
بدھ کے روز یعنی کاروباری ہفتے کے تیسرے دن امریکی ڈالر کی خرید 162.5 جبکہ سیلنگ ریٹ163.4 رہا۔
فوریکس کے مطابق برطانوی پاونڈ کی خرید 210.4 اورفروخت 211.2 میں ہوئی۔
اِس کے علاوہ ملک بھرمیں سونے کی قیمت میں بھی مزید کمی آئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےکی کمی آیی ہے جس کے بعد 24 قیرات سونے کی قیمت ایک لاکھ سولہ ہزا ہوگئی ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 99 ہزار194 روپے پرآگئی ہے۔
اسی طرح 22 قیرات ایک تولہ کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار58 روپےاور 10 گرام کی قیمت 90 ہزار 928 روپے پر پہنچ گئی ہے۔