بھارت میں خلائی مخلوق کی حقیقت

آسمان سے اترنے والی خلائی مخلوق کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ گاروں سے باہر نکل آئے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں آسمان سے بظاہر آسمان سے اُترنے والی خلائی مخلوق کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد میں گھروں سے باہر نکل آئی۔ جب پولیس نے خلائی مخلوق دکھنے والی شے کو قبضے میں لیا تو معلوم ہوا کہ وہ محض ایک گیس سے بھرا ہوا غبارہ تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش (یو پی) پولیس کو سنیچر کی صبح ایک خلائی مخلوق دیکھے جانے کی خبر دی گئی۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ آسمان میں ایک خلائی مخلوق دیکھی گئی ہے جو بعد میں بھٹہ پرسول گاؤں کے قریب ایک نہر میں اُتری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ چیز دیکھنے میں بالکل خلائی مخلوق ہی لگ رہی تھی جسے دیکھنے وہاں بڑی تعداد میں لوگ بھی آئے تھے لیکن جب اُسے قبضے میں لیاگیا تو وہ صرف گیس سے بھرا غبارہ تھا۔

پولیس کے مطابق یہ محض ایک گیس سے بھرا ہوا غبارہ تھا جو آئرن مین ڈھانچے کی وجہ سے ایک روبوٹ سے مشابہت رکھتا تھا۔