وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب میں گالی دیدی
لیگی رہنماطلال چوہدری نے پریس کانفرنس کے بعد چور چور کے نعرے لگانے والے شہری کو ذومعنی فقرہ کس دیا۔
پاکستان کے سیاسی رہنما اپنی بدکلامی اور گندی زبان کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتے آئے ہیں تاہم اس مرتبہ حد ہی ہوگئی۔وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب کے دوران بہن کی گالی بک دی۔
دوسری جانب لیگی رہنماطلال چوہدری نے پریس کانفرنس کے بعد چور چور کے نعرے لگانے والے شہری کو ذومعنی فقرہ کس دیا۔
یہ بھی پڑھیے
اینکر پرسن منصور علی نے مریم نواز کے منہ سے جنرل باجوہ کیخلاف سچ اگلوا دیا
جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کی پیشی: وفاقی حکومت کی صحافیوں کے داخلے پر بھی پابندی
وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین کا یونیورسٹی کے کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں صاف طور پر بہن کی گالی دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
وہ بولے تو ہونٹوں سے پھول جھڑتے ہیں ۔۔۔ یہ ہیں وزیراعظم شہباز شریف کے وزیر تعلیم رانا تنویر جو ایک یونیورسٹی کانووکیشن میں ملک کے نوجوانوں سے مخاطب ہیں pic.twitter.com/S5IXFyQCVO
— Azaz Syed (@AzazSyed) March 18, 2023
سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے یونیورسٹی کے کانووکیشن میں گالی بکنے پر وفاقی وزیرتعلیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سینئر اعزاز سید نے وڈیو شیئرکرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ ”وہ بولے تو ہونٹوں سے پھول جھڑتے ہیں، یہ ہیں وزیراعظم شہباز شریف کے وزیر تعلیم رانا تنویر جو ایک یونیورسٹی کانووکیشن میں ملک کے نوجوانوں سے مخاطب ہیں“۔
ن لیگی وفاقی وزیر تعلیم ایک تعلیمی ادارے کے convocation میں بہن کی گالی نکال کر خطاب کرتے ہوئے ۔۔
“یہ ہوتی ہے سوچ ۔۔ یہ ہوتا ہے وژن”
pic.twitter.com/w8zYlMsvUc— Imran Afzal Raja (@ImranARaja1) March 17, 2023
صحافی عمران افضل راجہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھاکہ”ن لیگی وفاقی وزیر تعلیم ایک تعلیمی ادارے کے کانووکیشن میں بہن کی گالی نکال کر خطاب کرتے ہوئے،یہ ہوتی ہے سوچ ،یہ ہوتا ہے وژن“۔
Well Done ✅@TallalPMLN pic.twitter.com/va8gG9NWTS
— Shahid Khaqan Abbasi (@Shahid_Abbasi_1) March 17, 2023
دوسری جانب لیگی رہنما طلال چوہدری نےپریس کانفرنس کے بعد چو ر چو رکے نعرے لگانے والے شہری پر پنجابی میں زومعنی جملہ کس دیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے طلال چوہدری کی مذمت کرنے کے بجائے توصیفی کلمات کے ساتھ ان کی وڈیو شیئر کردی۔