ایشیا کپ کیلیے کامیاب لابنگ ،سرلنکا اوربنگلادیش بھی بھارت کے ہمنوا بن گئے
ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیاکپ کے لیے حتمی اجلاس محض ایک رسمی کارروائی ثابت ہوگا، پاکستان کی عدم شرکت پر یو اے ای کو ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا جائے گا، براڈ کاسٹرزد کا مبہ بند کرانے کا بھی منصوبہ تیار۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کا پیسہ اور طاقت کام کرگئی۔بھارتی بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل میں لابنگ مکمل کرتے ہوئے سری لنکن اور بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ کو اپنا ہمنوا بنالیا۔
پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کیلیے بھارتی کرکٹ بورڈ کوئی لچک دکھانے کے لیے تیار نہیں، ایشین کرکٹ کونسل کا ایشیاکپ کے لیے حتمی اجلاس محض ایک رسمی کارروائی ثابت ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
کیویز سے 5ویں ون ڈے میں شکست، پاکستان عالمی نمبر ایک نہیں رہا
ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد کے مودی اسٹیڈیم میں ہوگا
ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے خلاف ایشین کرکٹ کونسل میں لابنگ مکمل کرلی، ایشیاکپ کے لیے پی سی بی کے ہائبرڈ ماڈل کو ماننے کے لیے بی سی سی آئی تیار نہیں، سربراہ بی سی سی آئی جے شاہ پاکستان میں ایشیاکپ کا ایک بھی میچ کروانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
مودی سرکار کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے لیے سخت مؤقف اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ میں پاکستان کے نہ کھیلنے کی دھمکی سے بھی جےشاہ کو کوئی فرق نہیں پڑےگا،پاکستان کی ایشیاکپ میں عدم شرکت پر متحدہ عرب امارات کو ٹورنامنٹ میں شامل کرلیاجائےگا۔
جے شاہ نے ایشیا کپ کی انڈین براڈکاسٹنگ کمپنی کو چپ کروانے کا بھی منصوبہ تیار کرلیا ہے، جےشاہ کا ایشیا کپ میں پاکستان کی عدم شرکت سے انڈین براڈکاسٹنگ کمپنی کے مالی نقصان کا ازالہ بھارتی سیریز میں کرنےکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
ایشیاکپ کے لیے سری لنکا اور بنگلا دیش بھی جے شاہ کے مؤقف کا ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔دونوں بورڈز نے ایشیا کپ کی میزبانی کیلیے جے شاہ کو اپنی دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔ ۔









