ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ بادعیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی
اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں فہد مصطفیٰ بظاہر رشوت خور پولیس افسر دکھائی دے رہیں

اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار فہد مصطفیٰ کی فلم قائد اعظم زندہ باد عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔ فلم میں ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ آرہی ہے۔ فہد مصطفیٰ پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
مداح فلم ‘قائداعظم زندہ باد’ دیکھنے کے لیے پیسے جمع کرنے لگے
ماہرہ خان فلم قائد اعظم زندہ باد میں کون سا کردار ادا کریں گی؟
اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں فہد مصطفیٰ بظاہر رشوت خور پولیس افسر دکھائی دے رہیں جبکہ ماہرہ خان کو ویسپا کی سواری کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔پوسٹر میں کرائم سین کو سربمہر کرنے کیلیے لگائی گئی پیلی پٹیوں پر عیدالاضحیٰ2022 لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔
View this post on Instagram
فلم میں ایکشن سمیت محبت کی چاشنی بھرپور انداز میں بھری ہوئی ہے ، فلم ایکشن سے بھرپور فلمیں دیکھنے والے شائقین کو مایوس نہیں کرے گی۔ یوٹیوب پر جاری ہونے والے فلم کے ٹیزر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
فلم قائد اعظم زندہ باد فضا علی مرزا کی پیشکش ہے جبکہ فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی ہیں۔نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی جوڑی اس سے قبل "لوڈ ویڈنگ” اور "ایکٹر ان لا” جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔









