روس کا ڈیٹاقوانین کی خلاف ورزی پر گوگل اور ایپل پر مقدمہ کرنیکا اعلان

روسی حکام نے گزشتہ سال گوگل پر روسی صارفین کا ذاتی ڈیٹا روسی ڈیٹا بیسز میں محفوظ نہ رکھنے پر 3 ملین روبیل کا جرمانہ عائد کیا تھا

روس  نے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر گوگل  اور ایپل سمیت 6 غیر ملکی کمپنیوں کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

روسی کمیونی کیشن ریگولیٹر روسکومنزڈور کے مطابق گوگل اور ایپل سمیت 6غیر ملکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف ڈیٹا سے متعلق قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں پر کیسز شروع کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوئٹر کا غلط معلومات  سے نمٹنے کیلیے نئی پالیسی کا اعلان

کیا ایلون مسک کی زندگی خطرے میں ہے؟

روس نے گزشتہ سال گوگل پر روسی صارفین کا ذاتی ڈیٹا روسی ڈیٹا بیسز میں محفوظ نہ رکھنے پر 3 ملین روبیل کا جرمانہ عائد کیا تھا اور جمعے کو اس سلسلے میں دوبارہ ناکامی پر گوگل کے خلاف نیا کیس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس نئے کیس کے سلسلے میں گوگل پر دوبارہ بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

روسی ریگولیٹر کے مطابق وہ 6 دیگر کمپنیوں کے خلاف بھی قوانین کی خلاف ورزی پر کیسز شروع کررہے ہیں جن میں ایئر بی این بی، پرنٹرسٹ، لائیک می، ٹوئچ، ایپل اور یونائیٹڈ پارسل سروس شامل ہیں۔مذکورہ کمپنیوں کی جانب سے فی الحال روسی اقدامات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ تحاریر