استاد چاہت فتح علی خان نے یوم آزادی کیلیے خصوصی ملی نغمہ تیار کرلیا

استاد چاہت فتح علی خان کے ملی نغمے کا انترا سننے والے اس  کے ذومعنی الفاظ پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے

برطانیہ میں مقیم گلوکاری  کے شوقین پاکستانی استاد چاہت فتح علی خان نے جشن آزادی کی تیاریاں شروع کردیں۔استاد چاہت نے اپنی گائیکی کے  روایتی انداز میں ملی نغمے کاانترا جاری کردیا۔

استاد چاہت فتح علی خان کے ملی نغمے کا انترا سننے والے اس  کے ذومعنی الفاظ  پر ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ  ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

بے سُروں کےبادشاہ چاہت فتح علی خان کی سوشل میڈیا پر دھوم

فلم کملی ریلیز سے قبل ہی کامیاب قرار،صبا قمر زبردست پذیرائی پر آبدیدہ

استاد چاہت اپنے فیس بک پیج پر اپنے نئے ملی نغمے کا ٹیزر جاری کیا ہے جس میں انہیں ملی نغمے کا انترا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، چاہت فتح علی نے ملی نغمے کیلیے بازاری گفتگو میں استعمال ہونے والے جملے ”یہ جو جھنڈا ہے اس میں ڈنڈا ہے “ کا استعمال کیا ہے۔

استاد چاہت کے روایتی  مزاحیہ انداز گلوکاری    کو اس ذومعنی جملے   نے مزید مزاحیہ بنادیا ہے  اور سننے والے ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوگئے ہیں۔استاد چاہت  کے مداحوں کی جانب سے ان کی اس وڈیو کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ استاد چاہت  کی  اس سے قبل بھی کئی وڈیوز سامنے آچکی ہیں جس میں وہ سُر اور تال سے بے نیاز ہوکر گاتے ہیں اور سننے والوں  کو ہنسنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر