پاک فوج کاسوشل میڈیا پر متحرک سابق فوجی افسران کے خلاف ایکشن
جی ایچ کیو نے ایکس سروس مین سوسائٹی کے ترجمان میجر(ر) عادل فاروق راجا کی پوری اور لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجانسیم اللہ کی نصف پنشن روک دی

پاک فوج سوشل میڈیا پر متحرک سابق فوجی افسران کے خلاف حرکت میں آگئی۔ادارے کی بدنامی کا سبب بننے والے سابق افسران کیخلاف تادیبی کارروئی کا آغاز کردیا گیا۔
جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے سابق فوجی افسران کی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی کے ترجمان میجر(ر) عادل فاروق راجا کی مکمل اور لیفٹیننٹ کرنل(ر) راجا نسیم اللہ کی نصف پنشن ضبط کرلی۔
یہ بھی پڑھیے
سابق فوجی افسران کی چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت، فوری انتخابات کا مطالبہ
نیب نے سابق جنرل احسن سلیم حیات کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
جنرل ہیڈکوارٹرزراولپنڈی(جی ایچ کیو) کی اکاؤنٹنٹ جنرل برانچ نے دونوں افسران کو لیٹرارسال کرکے کارروائی سے آگاہ کردیایے تاہم اس تادیبی کارروائی کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی ۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے ترجما ن میجر (ر) عادل فاروق راجا کو جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ آپ کو مطلعہ کیا جاتا ہے متعلقہ حکام نے آپ کی 100 فیصد پنشن فوری طور پر روکنے کی منظوری دے دی ہے۔

لیفٹیننٹ میجر (ر) راجا نسیم اللہ کو جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ آپ کو مطلعہ کیا جاتا ہے متعلقہ حکام نے آپ کی50 فیصد پنشن فوری طور پر روکنے کی منظوری دے دی ہے۔

میجر (ر) عادل راجہ نے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ سچ بولنے کی قیمت دینی پڑتی ہے جو میں دے رہا ہوں، مگر گواہ رہنا اے لوگوں کہ میں بکا نہیں، جھکا نہیں اور ڈرا نہیں۔ اللہ مالک ہے۔
سچ بولنے کی قیمت دینی پڑتی ہے جو میں دے رہا ہوں۔
مگر گواہ رہنا اے لوگوں کہ میں بکا نہیں، جھکا نہیں اور ڈرا نہیں۔
اللہ مالک ہے۔— Adil Raja (@soldierspeaks) May 29, 2022
یاد رہے کہ میجر (ر) عادل فاروق راجا سابق وزیراعظم عمران خان کے پرزور حامی ہونے کے ساتھ ساتھ موجودہ فوجی قیادت کے بڑے ناقد ہیں۔گزشتہ ماہ میجر(ر) عادل فاروق راجا کی برطانیہ میں مقیم اہلیہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر کو اداروں نے لاپتہ کردیا ہے تاہم اگلے روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ عادل فاروق راجا ملک سے فرار ہوکر اپنے اہلخانہ کے پاس برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔









