ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی سے فنکار بھی پریشان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر واسع چوہدری کا دل ٹوٹ گیا، احمد علی بٹ نے کوکنگ آئل مہنگا ہونے پر پٹرول میں کھانا پکانے پر غور شروع کردیا

ملک میں جاری کمر توڑ مہنگائی نے عام آدمی کے ساتھ ساتھ اشرافیہ میں شمار ہونے والے فنکار بھی پریشان ہوگئے۔
گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اداکار واسع چوہدری دلبرداشتہ ہوگئے جبکہ اداکار احمدعلی بٹ نے کھانے کے تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر انوکھا مشورہ دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
کیا زارا نور عباس کسی غیرملکی پروجیکٹ کا حصہ بننے جارہی ہیں؟
پسوڑی سے مشہور ہونے والی گلوکارہ شے گل کا تعلق کس مذہب سے ہے؟
گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافےپر اداکار واسع چوہدری کا دل ٹوٹ گیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اور پٹرول پھر سے اوپر جاتاہوا۔واسع چوہدری نے دل ٹوٹنے کا اموجی بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب کوکنگ آئل کی قیمت میں ہوشربا اضافے نے اداکار احمد علی بٹ کو خطرناک تجربات کے بارے میں سوچنے پر مجبور کردیا۔
اداکار احمد علی بٹ نے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213اضافے کی خبر اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے خیال پیش کیا کہ اب پٹرول میں کھانا پکانے کا وقت آگیا ہے۔
احمد علی بٹ یہ تجویز پٹرول کی قیمت میں گزشتہ روز کیے گئے 30روپے فی لیٹر اضافے سے قبل پیش کی تھی،امید ہے پٹرول کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد وہ اپنی رائے پر نظرثانی کرچکے ہوں گے۔









